تازہ تر ین

شجاع آباد:نشے کے عادی شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا،فائرنگ کرکے 4 بچے مار ڈا لے

 

شجاع آباد: (ویب ڈیسک) نشے سے منع کرنے پر ایک شخص ہوش و حواس کھو بیٹھا، اہل خا نہ پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے، بیوی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نشے کے عادی شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ واقعہ شجاع آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں نشے سے منع کرنے پر ایک شخص نے گھر والوں پر ہی گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں اس کے تین بیٹے 27 سالہ عمران، 22 سالہ رضوان، ایک سالہ مدنی اور 19 سالہ بیٹی فوزیہ جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں نشئی شخص کی بیوی اور ایک ہمسایہ بھی شامل تھا۔ جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain