تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپے پہنچا دیے گئے، متحدہ لندن میں موجود ایم کیو ایم کے لوگوں سے بھی رابطہ کا انکشاف

 

لاہور(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے 50 کروڑ روپے پہنچا دیے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے لندن میں موجود ایم کیو ایم کے لوگوں سے رابطہ کیا ہے۔ن لیگ شریف خاندان کو بچانے کے لیے مولانا کے ذریعے سے حکومت پر دباو ڈالنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی حکومت کی نا اہلی ہے جس کی وجہ سے مولانا ہیرو بنے ہوئے ہیں ورنہ جس شخص کے مختلف حصوں سے قافلے ہیں وہ اکیلا کیسے اتنا بڑا احتجاج کیسے کر سکتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو 50کروڑ روپے دئیے گئے ہیں جو کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود ایک قیدی کی طرف سے دئیے گئے۔خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل سے لکھا گیا خط جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا۔، خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔نواز شریف نے خط میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ن لیگ کی پوری قیادت ا?پ کے مارچ کی حمایت کرتی ہے، سلیکٹڈ حکومت کیخاتمے کے لیے ن لیگ پوری طرح ا?پ کے ساتھ ہوگی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا تھا، جس میں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال سمیت مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حامی نہیں تھی جبکہ جونیئرقیادت نے مارچ میں شرکت کی تجویز دی تھی۔جاوید لطیف، امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حامی تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain