تازہ تر ین

کراچی میں اس بار سردی جلد اور پہلے سے زیادہ ہوگی:محکمہ مو سمیات

 

لاہو ر (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں سردی جلدی، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباو¿ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباو¿ یعنی ’پریشر گریڈینٹ‘ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بار جلد سردی اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain