تازہ تر ین

اترپردیش میں ہیڈ ماسٹر کو علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر معطل کردیا گیا

اترپردیش(ویب ڈیسک)آبادی کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ پڑھانے پر معطل کردیا گیا۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ نظم سوا صدی قبل 1905 میں لکھی تھی اور یہ نظم پاکستان میں تقریبا ہر اسکول اور مدرسے میں پڑھائی جاتی ہے۔علامہ اقبال کی یہی نظم ہندوستان میں بھی مسلمان طلبہ دوران تعلیم اسکول و مدارس میں پڑھتے ہیں۔یہ نظم ننھے طالب علم کی جانب سے اچھا شاگرد، بہترین انسان اور دوسروں کا ہمدرد بننے کی دعا ہے۔اس نظم کو اردو میں لکھی گئی طالب علموں کی مقبول دعا کا درجہ بھی حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہی اساتذہ اور والدین بچوں اور شاگردوں کو اسے پڑھنے پرآمادہ کرتے ہیں۔تاہم بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے علاقے بسالپور کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو شاگردوں کو یہ دعا پڑھنے پر آمادہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain