تازہ تر ین

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا ایل او سی پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور اور گلگت بلتستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی ) کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔نجی اخبا ر کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے کمیشن تعینات کرنے اور ایل او سی پر فوجی مبصرین کی نفری بڑھانے پر رضامند کرے۔مذکورہ قرارداد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمٰن ملک کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں حکومت سے بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں جانی و مالی کے خلاف عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے) درخواست دائر کرنے کا کہا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain