تازہ تر ین

شاہی جوڑے کے اعزاز میں تقریب بد نظمی کا شکار،پرویز خٹک، اعجاز شاہ، فواد چو دھری، نعیم الحق، فردوس عاشق بھی نہ مل سکے

 

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)فاقی دارالحکومت میں واقع پاکستان مونومنٹ پر برطانیہ کے شاہی جوڑے کے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب جس کا اہتمام اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے کیا تھا، بدنظمی کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے باعث تقریب میں مدعو کئے جانے والے کئی اہم شخصیات جن میں بعض ورزاءبھی شامل تھے یا تو تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے یا پھر تقریب کے اختتام پر اظہار ناراضی کرتے دکھائی دیئے۔تقریب میں نشستوں کا اہتمام نہیں تھا اس لئے شرکا کو جن میں بڑی تعداد میں معمر افراد بھی شامل تھے کئی گھنٹے تک کھڑے رہنا پڑا۔ پیرانہ سالی کے باوجود بعض مدعوین کو نہ چاہنے کے باوجود رکشے میں سوار ہو کر تقریب گاہ تک آنا پڑا۔ان سارے مناظر کے عینی شاہد میڈیا کے نمائندوں نے منتظمین کی درخواست پر ان واقعات کو محض اس لئے رپورٹ نہیں کیا کہ یہ دو ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا معاملہ ہے اور برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا مہمان ہے۔ہر چند کہ بعض میڈیا کے نمائندوں کو بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لیکن آداب میزبانی کے پیش نظر انہوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی لیکن اب خود برطانوی نشریاتی ادارے نے اس ساری صورتحال کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق منگل کی شب برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جب ایک رکشے میں بیٹھ کر اسلام آباد میں واقع پاکستان نیشنل مونومنٹ پہنچے تو ان سے ملنے کے متمنی افراد میں چند طاقتور وفاقی وزرا اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی مشیران بھی شامل تھے۔لیکن اس موقع پر کیے گئے سخت سکیورٹی انتظامات کا کیا کیجیے کہ جس کی بدولت نصف درجن کے قریب وزرا اور مشیران شاہی جوڑے سے ملنے کی اپنی خواہش دل میں ہی لیے اس تقریب سے رخصت ہوئے۔ان میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق اور مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان شامل تھے۔ ان میں سے دو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انھیں شاہی جوڑے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain