اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)دفتر خارجہ میں متنازع ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دوست صندل خٹک ان کی حمایت میں بول پڑیں۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو‘ میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک ساتھی صندل خٹک نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی دوست کی بھرپور حمایت کی۔صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے ویڈیو ریکارڈنگ کر کے کچھ غلط نہیں کیا کہ جس پر انکوائری ہو، کوئی بھی دفتر خارجہ جاسکتا ہے اور سیاستدانوں سے ملاقات کرسکتا ہے۔متنازع ویڈیو میں بالی وڈ گانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صندل خٹک نے جواب دیا کہ بغیر سوچے سمجھے ایسے ہی انتخاب کرلیا گیا تھا اس کے پیچھے کوئی مقصد نہیں۔