اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کو چیلنج کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے کیونکہ نیب کا کیس مضبوط ہے اور اس حوالے سے وہ اس پر اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق یہ کیس بہت واضح ہے اور اس میں مریم نواز کو ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے مریم نواز کو صرف والد کی بیماری پر ضمانت دی ہے جبکہ کیس کے میرٹ پر بحث نہیں کی گئی ہے۔
