تازہ تر ین

نواز شریف کے لیے جاتی امرا ءمیں گھر کے اندر آئی سی یو قائم

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو 16روز عد سروسز ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کر کے جاتی امراءرائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔ نواز شریف کو جاتی امراءمیں بنائے گئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جائے گا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنا ن خان کی سربراہی میں شریف میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ نواز شریف کی دیکھ بھال کرے گا۔جب نواز شریف کو سروسز ہسپتا ل سے ڈسچارج کیا گیا تو اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن)لیگ کے صدر میا ں محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف، بیگم شمیم اختر، کیپٹن (ر)محمد صفدر اور دیگر (ن)لیگی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ ہسپتال سے روانگی کے وقت نواز شریف خود چل کر گاڑی میں سوار ہوئے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے میاں محمد نواز شریف کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاتی امراءمیں قائم کئے گئے آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی ٹیم 24گھنٹے موجود رہے گی ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نواز شریف آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے گھر پر آئی سی یو قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔آئی سی یو میں کارڈیک یونٹ اور وینٹی لیٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر شریف میڈیکل سٹی کا میڈیکل بورڈ سرکاری ڈاکٹرز سے رابطہ کرے گا۔جبکہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبعیت اب بہتر ہے اور طبیعت بہتر ہونے کے باعث ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف میڈیکل سٹی سے ڈاکٹرز کا پورا بورڈ نواز شریف کو لینے آیا تھا اور یہ بورڈ نواز شریف کو ساتھ لے کر گیا ہے۔ اب تک نواز شریف کے ہونے والے تمام میڈیکل ٹیسٹس اور ڈسچارج سمری ان کے حوالہ کر دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کے علاج کے لئے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کردیاگیا،نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پرڈاکٹر نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں انہوںنے کہا ڈاکٹرز نے مریم نوازشریف کو والد کی صحت کی بناپر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ،آئی سی یو میں وینٹی لیٹر (مصنوعی تنفس) اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کانٹس کم ہونے کے باعث Hospital Acquired انفیکشن ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نوازشریف کے لئے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی، ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا، آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain