تازہ تر ین

بھارتی سپریم کو رٹ کا رام مندر کے حق میں فیصلہ، بابری مسجد کی زمین مرکز کے حوالے کر دی گئی

 

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازعہ زمین مرکز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا دونوں پارٹیوں کو ریلیف ملے گا، متنازع جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جائے گا، مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔ چیف جسٹس رانجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 40 روزہ سماعت کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا بابری مسجد خالی زمین پر تعمیر نہیں کی گئی، مسجد کے نیچے غیر اسلامی عمارتی ڈھانچہ موجود تھا، واضح نہیں کہ مندر کو منہدم کیا گیا تھا، عدالت کیلئے مناسب نہیں کہ کسی کے عقیدے پر بات کرے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا عبادت گاہوں کے مقام سے متعلق ایکٹ تمام مذہبی کمیونٹیز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے، ہندوو¿ں کا خیال ہے یہ رام کی جنم بھومی ہے، 1856 تک وہاں نماز کا کوئی ثبوت نہیں تھا، الہ آباد ہائی کورٹی کا فیصلہ غلط تھا، متنازع زمین کی تقسیم کا فیصلہ غلط تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain