تازہ تر ین

کرتارپور راہداری کا افتتاح ، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ پاکستان پہنچ گئے

نارووال(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت دیگر مہمان کرتارپور پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی جب کہ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ شریک ہوئے تھے۔حکومتِ پاکستان نے 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری مکمل کی اورگوردوارہ دربار صاحب کودنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنادیا۔کوریڈور کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہوگی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جب کہ بھارتی پنجاب کےسابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو سمیت سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔سکھ یاتری اسے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پرحکومتِ پاکستان کی طرف سے تحفہ قرار دے رہےہیں، بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے لائی گئی سونے کی پالکی یہاں نصب کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain