تازہ تر ین

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج ہوگا

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا فیصلہ آج (12 نومبر کو) کرے گی۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی زیر صدارت نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون صوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، نواز شرف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان شیخ ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ اور سیکریٹری صحت مومن آغا اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان شریک ہیں۔علاوہ ازیں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) میں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز بھی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت نے ذیلی کمیٹی کو 3 رپورٹس جمع کروائیں جن میں سے ایک میں واضح طور پر کہا گیا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب ) کے پراسیکیوٹر کو نیب کا موقف بیان کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔تاہم پراسیکیوٹر نیب نے کابینہ کمیٹی کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو کو انسانی بنیادوں پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر اعتراض نہیں۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ساتھ ہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ذیلی کمیٹی نواز شریف سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی جنہیں وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ نواز شریف کا نام آج باضابطہ طور پر ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوسکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain