تازہ تر ین

جے یو آئی دھرنے کے شرکاءکی تعداد دن بدن کم ہونے لگی ،قائدین پریشان

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جمعیت علماءاسلام ف کے اسلام آباد پشاور موڑ پر جاری آزادی مارچ کو آج 13روز ہوجائیں گے ،حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر کوئی سنجیدگی نہ دکھانے اور مارچ ے شرکاءکی کم ہوتی ہوئی تعداد سے جے یو آئی کی قیادت میں تشویش پائی جانے لگی، جے یو آئی نے دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ، ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے قائدین طویل ہوتے ہوئے آزادی مارچ اور شرکاءکو درپیش مسائل کے باعث پریشان ہیں ،بعض قائدین مولانا فضل الرحمان پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ حکومت ان کے مرکزی مطالبات تسلیم کرنے کو تیا رنہیں ہورہی جبکہ مارچ کے شرکاءسخت سردی اور دیگر مسائل کے باعث اکتاہٹ کا شکار ہوکر واپسی کی راہ اختیار کررہے ہیں ایسی صورتحال میں مارچ کو مزید طول دینا سیاسی طور پر نقصان دہ ہوسکتا ہے ،اس لیے دیگر آپشنز پر غور کیا جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قائدین کی تجویز کو درست قرار دیتے ہوئے پلان بی اور سی پر عمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس کے تحت آزادی مارچ کو ملک بھر میں پھیلاکر مرکزی شاہراہوں کو بلاک کرنے سمیت احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ،ذرائع کا کہنا ہے جمعیت کے بعض قائدین نے اسلام آباد پشاور موڑ دھرنے کے باعث ارد گرد کے رہائشیوں اور عوام کو درپیش مشکلات پر مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کو یہاں سے منتقل کرنے کی بھی تجویز دی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain