تازہ تر ین

ایک چمچ گھی سے بالوں کو جگمگائیں

ہر ایک کی بالوں کو دھونے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی مخصوص برانڈ کا شیمپو پسند ہو یا آپ اپنے بال کسی مخصوص انداز سے دھونے کو ترجیح دیتے ہوں۔طریقہ چاہے جو بھی ہو مگر یقیناً آپ یہ ضرور چاہتے ہوں گے کہ نہانے کے بعد جب بال خشک ہوجائیں تو وہ خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جس کا ہر استعمال پاکستان میں ہر گھر میں ہوتا ہے، عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے گھی۔جی ہاں واقعی گھی خشک اور متاثرہ بالوں کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔خشک بال نمی سے محروم ہوتے ہیں جبکہ انہیں متعدد اجزا کی ضرورت بھی ہوتی ہے، گھی میں موجود فیٹی ایسڈز بالوں کی جڑوں کو یہ سب کچھ فراہم کرتے ہیں جبکہ نمی بھی برقرار رہتی ہے۔گھی خشک بالوں کی ساخت کو بھی بہتر کرکے انہیں نرم اور ہموار کرتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے بس ایک چمچ گھی کی ضرورت ہوتی ہے۔بس ایک چمچ گھی کو بالوں میں لگا کر کچھ دیر تک مالش کریں، جس سے بالوں کی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain