کراچی: ٹیبل ٹینس پلیئر مہک انور طویل علالت کے بعد 16 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں ایک اور کھلاڑی غریبی کے ہاتھوں مارا گیا، کینسر کے مریض میں مبتلا سندھ جونیئر ٹیبل ٹینس پلیئر مہک انور کراچی میں انتقال کر گئیں۔زیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان نے مہک کے علاج کا نوٹس لیا، انکی ہدایت پرپی ٹی آئی سندھ کے وفد نے مہک کی خیریت بھی دریافت کی مگر تبدیلی سرکار مہک کے علاج کے لیئے کسی قسم کی مالی مدد نہ کرسکی۔
مہک کے والد کا کہنا ہے کہ میری بچی 2015ء سے کینسر کے مریض میں مبتلا تھی، مہک کے علاج کے لیئے قرضے لیے بیوی کا زیور بیچا مگر حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔
خاک تلے سونے والی مہک کی والدہ کہتی ہیں حکومت آئندہ کسی غریب کو علاج کرانے کا آسرا نہ دے۔
مہک کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ اچھی کھیل تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے علاج و معالجہ کیلئے حکومت تو مدد نہ کرسکی البتہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مالی معاونت ضرور کی تھی