اسلام آباد(آئی این پی ) جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا،وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس ف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ، عمران خان سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا ہے وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے ۔نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر 2019 کو عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2022 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ یاد رہےجسٹس گلزار احمد سال1999 اور2000 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری منتخب ہوئے دیوانی کارپوریٹ سائیڈ پر خاص طور پر پر یکٹس کی اور مختلف ملٹی نیشنلز کمپنیز بینکس اور مالیاتی اداروں کے لیگل ایڈوائزر رہے۔ 2002میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ بورڈ آف گورنس BESTECH NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی سرسید یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی اقرا یونیورسٹی احمد E.H جعفر فاونڈیشن اور آغا خان یونیورسٹی کراچی پاکستان کے ممبر رہے ۔ چئرمین ڈیولپمنٹ کمیٹی سندھ ہائیکورٹ کراچی رہے ۔ سندھ بار کونسل کراچی پاکستان کی انرولمنٹ کمیٹی کے چئرمین رہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کی آئی ٹی کمیٹی کے چئرمین رہے ۔سال2009 میں یونائٹڈ نیشنز آفس برائے ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے وانا بان اور برلن میں منعقد کیے گئے بین الاقوامی تعاون برائے دہشت گردی مقدمات کے حوالے سے مطالعہ دورہ برائے پاکستانی عدالتی افسران کے پروگرام میں شرکت کی ۔ کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کینیڈا کے منعقد کیے گئے سیشنز بمقام ہیلی فیکس اوٹاوا اور ٹورانٹو بحوالہ بھرپور مطالعہ پروگرام برائے عدالتی معلمان میں شرکت کیں اور انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے موافقت بخشی۔ 14 فروری 2011 میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئیر ترین جج مقرر ہوئے اور16 نومبر2011 میں سپریم کورٹ پاکستان کے جج مقرر ہوئے ۔