تازہ تر ین

چاند کی سطح پر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے مل گئے، فواد چوہدری کی تنقید

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نیشنل ایرونوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے تلاش کر لیے۔رواں سال 7 سمتبر کو بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا تھا۔ بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل منقطع ہوگئے تھے۔ وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوا تھا۔تاہم اب امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے تلا کر لیے گئے ہیں۔ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں خلائی مشن کے ٹکرانے اور کئی کلومیٹر دور تک 2 درجن جگہوں پر بکھرے حصوں کو دکھایا گیا ہے۔بھارت خلائی آلودگی کا بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے: فواد چوہدریاس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت خلائی آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے، بھارتی غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain