تازہ تر ین

برطانوی شہزادی ایک اور پاکستانی ڈیزائنر کی مشکور

رواں سال اکتوبر میں جب برطانوی شاہی جوڑا پہلی بار پاکستان آیا تو اس دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا۔پاکستان میں اپنے دورے کے دوران برطانوی شہزادی یہاں کی ثقافت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہر ایونٹ کے دوران مشرقی طرز کے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں۔

کیٹ مڈلٹن کا گہرا نیلا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

اس موقع پر انہوں نے کئی پاکستانی برینڈز کا انتخاب کیا تھا جن میں ڈیزائنر ماہین خان، گل آحمد آئیڈیاز، خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان کے ملبوسات شامل ہیں۔یہ بھی دیکھیں: برطانوی شہزادی کا کون سا انداز سب سے زیادہ متاثر کن رہا؟واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے سپورٹ اور ان کے ملبوسات کا شکریہ ایک خط تحریر کرکے کیا تھا اور اب انہوں نے ڈیزائنر ماہین خان کا شکریہ بھی خط کے ذریعے کیا۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ‘دورہ پاکستان میں میری مدد کا بےحد شکریہ’، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے۔

شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بےحد پسند آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain