تازہ تر ین

کامیاب جوان پروگرام، نوجوان قرضے ملنے پر خوشی سے نہال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض ملنے پرنوجوان شہری بھی خوشی سےنہال ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے برسوں پرانا خواب پورا کردیا، بغیرکسی سفارش قرض مل رہا ہے،وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وجوانوں کے خوابوں کوحقیقت میں بدلنے کا حکومتی منصوبہ کا آج سے عملی آغاز ہونے جارہا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب درخواست گزاروں کو وزیراعظم آفس مدعو کرلیا، کامیاب درخواست گزاروں میں رقم کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔قرض ملنے پر نوجوان شہری بھی خوشی سے نہال ہیں ، درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ سوچا نہیں تھا 10دن میں 50لاکھ روپے تک قرض ملے گا، 10 سال سے بوتیک بنانے کا خواب پورا نہیں کر پارہی تھی، وزیراعظم کا منصوبہ آج میرا خواب پورا کررہا ہے۔میثم علی نے کہا 35 لاکھ روپے قرض ملا، اپنا سافٹ ویئر ہاس بناں گا اور درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قرض کے لئے کسی کی سفارش کرناپڑی نہ ہی انتظارکیا، گیسٹ ہاس بنانا چاہتی تھی رقم کا بندو بست نہیں ہو پارہا تھا، وزیراعظم کی شکرگزار ہوں، اپنے پاں پر کھڑی ہوسکوں گی۔معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرزعثمان ڈار نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج سے نوجوانوں کا بڑا فلیگ شپ منصوبہ شروع کررہے ہیں، وزیراعظم نوجوانوں میں 1 ارب کی تقسیم کا مرحلہ شروع کریں گے، نہ کوئی سفارش نہ میرٹ پر سمجھوتہ اور بلاتفریق قرض تقسیم ہورہا ہے، نوجوان اپنا کاروبار کریں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain