تازہ تر ین

بھارت کشمیر میں کرفیو ختم ،مظالم بند کرے،امریکی ایوان نمائند گان میں بل پیش

واشنگٹن (اے این این‘ اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی پرمیلا جےپال اور ری پبلکن پارٹی کے اسٹیو واٹکنز کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بل کے متن میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش، نظربندیوں کے خاتمے اور شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھی فراہم کرے۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین، امریکہ سمیت کئی ممالک بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں ختم کرنے کا کہہ چکے ہیں تاہم بھارت ہٹ دھرمی قائم رکھے ہوئے ہے۔ امریکی کانگریس کی قرارداد میں بھارتی حکومت پر زوردیا گیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر میںمواصلاتی ذرائع پر عائد پابندیوں کو مکمل طورپر اٹھالے اور انٹرنیٹ تک کشمیریوں کی رسائی کو جتنا جلد ممکن ہوسکے، یقینی بنائے، جموںوکشمیر میں نظربند کیے گئے لوگوں کورہا کرے ، انہیںسیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کی اجازت دے اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کوجموںوکشمیر میں جانے اور بھارت میں انہیں آزادانہ طورپر کام کرنے کی اجازت دے اور اعلیٰ سطح پر مذہبی بنیادوں پر تشددبالخصوص اقلیتوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک ارکان کی اکثریت ہے جوجموںوکشمیر میں عائد پابندیوں کے سخت خلاف ہیں۔ بھارت اس قرارداد کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کررہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain