تازہ تر ین

پاکستانیوں کو خود لڑنا ہو گا میں کسی کے لیے نہیں مر سکتا ذوالفقار بھٹو

پاکستان میں اس خاندان سے تعلق رکھتے ہوئے پرورش پانا جس سے میرا تعلق ہے ،اس سے ظا ہر ہے مجھے تحفظ کی بہت ضرورت ہے،اور اس سوچ کی ضرورت ہے کہ دوسروں کو محفوظ کیسے رکھا جائے ،اور جب کوئی مشن پر ہو کہ وہ خوفزدہ نہیںہے،تو وہ اپنی زندگی کو خطرے میں دالنے کو تیار ہیں ،میں پاکستانی وراثتی سیاست کی بھنیٹ نہیں چڑھنا چاہتامیں کسی کے لیے نہیں مرنا چاہتاپاکستانیوں کو اپنے لیے خود لڑنا چاہیے پاکستان کو وراثتی سیاست کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں ضرورت نہیں ہے کہ کوئی ان کے لیے کھڑا ہو اور لڑے۔ پاکستان اس سے کہیں زیادہ عظیم ہے ۔سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے وتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر یوں تو سیاست سے دور ہیں لیکن انہیں پاکستان کے عوام اور خاص طور پر صوبہ سندھ کے عوام مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکا میں ہی مقیم ہیں تاہم وہ وقتا فوقتا پاکستان آتے رہتے ہیں، رواں برس ستمبر میں بھی وہ وطن آئے تھے، تاہم اپنے دادا، والد، چچا، دادی اور پھوپھو کی قبر پر حاضری دینے اور اپنے خاندان کے آبائی گھر یعنی نوڈیرو کا چکر لگانے کے بعد وہ واپس بیرون ملک چلے گئے تھے۔گزشتہ برس جولائی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور ان کی بڑی بہن فاطمہ بھٹو ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لے کر سندھ سے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں گے، تاہم دونوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے سمیت ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا نہ کرنے کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں افراد انہیں مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ملکی سیاست میں کردار ادا کرکے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں۔تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ وہ کب تک ملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔تاہم اب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی بار مختصر مگر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ اب تک پاکستانی سیاست سے کیوں دور ہیں؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain