تازہ تر ین

2019 پاکستان ویمن کرکٹ کی بہتری کا سال رہا: کپتان بسمہ معروف

‏پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سال 2019 کو پاکستان ویمن کرکٹ کی بہتری کا سال قرار دے دیا۔‏پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 2019 اور 2020 کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اس سال پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی اور کھیل میں بہتری آئی ہے۔بسمہ معروف نے کہا کہ یہ سلسلہ گزشتہ برس شروع ہوا تھا اور اس میں بتدریج بہتری آتی گئی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے سال کا آغاز ہوا اور اپنے ہوم گراونڈز پر کامیابی حاصل کی جب کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز جیتے۔انہوں نے کہا کہ سب سے یادگار سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف رہی کیونکہ ساؤتھ افریقہ کی سرزمین پر کھیلنا کبھی آسان نہیں رہا، جانے سے پہلے سوچا نہیں تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں کارکردگی اتنی اچھی ہو گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، اس سیریز سے کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھا کہ وہ کہیں بھی اچھا کھیل سکتی ہیں۔بسمہ معروف کہتی ہیں کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ سال کا اختتام اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے، پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی لیکن اس سیریز سے یہ اندازہ ضرور ہوا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو کہاں کہاں بہتری کی ضروت ہے اور اب ان شعبوں پر سخت محنت کی جا ئے گی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain