سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،ریٹائرمنٹ پرکتنے فیصد پنشن پیشگی ادا کردی جائیگی؟شاندار اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر اور بر وقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پنشن ادائیگیوں کے پیشگی نظام سے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر اور بروقت سہولیات مہیا کی جا سکیں گی۔ جبکہ پنشنرز کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل سے ”اے جی پی ا?ر“ کے موجودہ اور حالیہ اقدامات قابل ستائش اور میرے لئے باعث مسرت ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”اے جی پی ا?ر“ ہیڈا?فس میں ریٹائرڈملازمین اور پنشنرز کو پنشن کی پیشگی ادائیگی کے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام اور پنشنرز کارڈ کے اجرائ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ا?ڈیٹر جنرل نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے عوام الناس بالعموم اور سرکاری ملازمین کو بالخصوص بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ا?ج کے دور میں حکومتی مشینری اور اداروں میں کام کرنے کا طریقہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہور ہا ہے۔ماضی میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا رہاتاہم اب جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام سے ادائیگیوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی میں مدد ملے گی۔پنشن کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے بھی دو اہم ترین اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت ریٹا ئر ہونیوالے افراد کو تنخواہ کی ادائیگی والے پے رول کے تحت خود کار طریقہ سے 65فیصد پنشن پیشگی ادا کر دی جائے گی اور ان ریٹائرڈ افراد کو پنشن کی تمام درکار دستاویز ات کو پورا کرنے کیلئے ایک سال دیا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کی شناخت کو ا?سان بنا دیا گیا ہے اور پنشنرز کو شنا ختی کارڈ جاری کئے جار ہے ہیں۔ اکا و?نٹنٹ جنرل نے تقریب کے حاضرین کو بتایا کہ ماضی میں پنشنروں کو سرکاری طور پر شناخت، پنشن کی ادائیگی بر وقت شر وع ہونے، پنشن کی بحالی میں تاخیر اور خط وکتابت جیسے کئی مسائل کا سامنا تھا جبکہ ہم نے حالیہ ماضی میں بڑی انتھک اور مخلصانہ کوششوں سے ریٹائرڈ ہونیوالے اور پنشنرز حضرات کے مسائل کو حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائر یکٹ کر یڈ ٹ سسٹم متعا رف کروائے جانے سے اب پنشن بک کی جگہ ماہانہ پنشن سلپ ہو گی لہٰذا پنشنرز کی دستاویز ات جیسے پنشنرز کارڈ اجراء کیاجا رہا ہے اور اس ضمن میں پنشنرز کے شناختی کارڈ کا اجر ائ بھی کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اے جی پی ا?ر اور اس کے ذیلی دفاتر میں پنشن کے سہولیاتی مراکز کو جدید ترین خطوط پر استوار کیاجا رہا ہے اور جلد ہی ملازمین کو ان کے کیسوں کی ادائیگیوں کی تازہ ترین صورتحال سے ا?گاہ کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کر دی جائے گی۔

گوگل کی انتہائی اہم عہدیدار خاتون پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں گی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے گوگل میں کام کرنے والی ایک اہم عہدیدار پاکستانی خاتون کو ملازمت دی ہے جو ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد کریں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیرترین نے ایک پرائیوٹ اسٹوڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اس اقدام سے آن لائن ادائیگیوں کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ مذکورہ خاتون سنگاپور میں گوگل کے لیے کام کرتی تھیں اور اب وہ پاکستان میں اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے خدمات انجام دیں گی۔کافی محنت اور تگ و دو کے بعد Google سے منسلک ایک انتہائی قابل پاکستانی خاتون کو معیشت اور تمام حکومتی اداروں کی digitization کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔ وہ انشائ اللّ? جلد پاکستان آ کر اپنا کام شروع کریں گی۔ جہانگیرترین نے بتایا کہ حکومت کافی عرصے سے کوئی ایسا فرد تلاش کر رہی تھی جس کی سربراہی میں وزیراعظم کے وڑن کو آگے بڑھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خاتون کے ساتھ دیگر ملازمین بھی کام کریں گے اور دیگر مسائل کے ساتھ آئن لائن کام کرنے والوں کی مشکلات بھی حل کی جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں اور کارکردگی میں بھی بہتری آئے۔انہوں نے کہا وزیراعظم کی ترجیح ہے کہ سب سے پہلے معیشت سے منسلک شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ بیرون ملک سے ترسیل زر کے مسائل ختم ہوں۔

الیکٹرک موٹرسائیکل حادثات میں اضافے کا باعث، پولیس رپورٹ

برلن:(ویب ڈیسک) جرمنی کی ٹریفک پولیس نے الیکٹرک موٹرسائیکل کی ایجاد کو مستقبل کے لیے خوفناک قرار دیتے ہوئے حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق برلن پولیس نے موٹرسائیکل متعارف ہونے کے تین ماہ بعد رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیاہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں 74 حادثات ای موٹرسائیکل کی وجہ سے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرک موٹرسائیکل استعمال کرنے والے قانون کی خلاف ورزی ا?سانی سے کرتے ہیں کیونکہ انہیں کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے کا خوف نہیں ہوگا، تین ماہ میں سی سی ٹی وی میں ریکارڈنگ کے دوران 233 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی دیکھی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ برلن میں ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں سے 65 ایسے بھی رائیڈرز تھے جو نشے میں دھت ہوکر موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تین ماہ کے دوران 16 خوفناک حادثات ہوئے جن میں ڈرائیور شدید زخمی ہوئے جبکہ 43 معمولی زخمی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں سے 27 معمولی حادثات بھی ریکارڈ کیے گئے جبکہ پولیس نے 19 گاڑیاں تحویل میں بھی لے لی ہیں۔

لاڑکانہ: طالبہ نمرتا کی پراسرارموت کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک)ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی معمہ حل نہیں کرسکی۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں زیر تعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی.پولیس سرجن کے مطابق نمرتا کی گردن پر کسی چیزکے باندھنے کے نشانات ہیں، البت یہ نشانات رسی کے ہیں یا دوپٹے کے، ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا.رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، البتہ حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی.دوسری جانب نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کر دیا ہے. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.

سیکڑوں سال پرانا پراسرار ’ملعون‘ ڈبّا کھول دیا گیا

قاہرہ: مصر کے تاریخی بادشاہی قلعے توتن خامون سے ملنے والے سیکڑوں سال پرانے پراسرار باکس کو کھول دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین ا?ثار قدیمہ کو 1922 میں جہاں 63 مزارات ملے وہی ایسا پراسرار ڈبہ (باکس) بھی ملا تھا جسے ملعون قرار دیا گیا تھا۔محکمہ ا?ثار قدیمہ کے ماہرین نے اس پراسرار ڈبے کو تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کردیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ا±سے میڈیا کی موجودگی میں کھولا گیا۔باکس کھلنے سے قبل مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں تاہم جب اسے کھولا گیا تو ا±س میں مصری فرعون کی بیوی اور ا±ن کی سالی کی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی۔ماہرین کے مطابق مصر کے مغربی نائل فرعونوں کی وادی تھی جہاں سے حنوط شدہ لاشوں کا تعلق ہے، علاوہ ازیں ساڑھے تین ہزار سال قبل انسانی سینے کا حصہ بھی برا?مد ہوا جسے قاہرہ کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا۔مصری محکمہ ا?ثار قدیمہ نے سینے کی دریافت کو سب سے قدیم قرار دیا۔ ڈاکٹر عیسیٰ زیدان کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال سے اس سینے کے حصے کو کھول کر مزید تحقیق کرسکتے ہیں“۔ا±ن کا کہنا تھا کہ باکس کھولنے سے قبل ڈاکٹرز نے اسے ہمارے لیے براہ راست باکس کھولنے کی پیش کش کی تھی جسے ہم نے قبول کیا اور میڈیا کی موجودگی میں ہی یہ عمل انجام دیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کا انتہائی شرمناک چہرہ بے نقاب، اداکارائوں کو کس کام کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ؟ زرین خان نے کے دنگ کر دینے والے انکشافات

ممبئی(ویب ڈیسک) حالیہ عرصے میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں انڈسٹری میں جنسی استحصال کے متعلق کھل کر سامنے ا?ئی ہیں اور اپنے ساتھ پیش ا?نے والے شرمناک واقعات دنیا کو بتائے ہیں۔ اب اس فہرست میں اداکارہ زرین خان کا اضافہ ہو گیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کیا۔پنک وِلا کے مطابق زرین خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ ایک حقیقت ہے اور بیشتر اداکاراﺅں کو اپنے کیریئر میں کبھی نہ کبھی اس سے واسطہ پڑ چکا ہے۔ اپنے ساتھ پیش ا?ئے واقعات کے بارے میں زرین خان نے بتایا کہ مجھے دو بار جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایک بار ایک ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ”فلم میں بوس و کنار کا ایک منظر ہے، اس منظر کی ریہرسل تم میرے ساتھ کرو۔زرین خان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس ڈائریکٹر کو سختی سے منع کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں ریہرسل میں بوس و کنار نہیں کروں گی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں انڈسٹری میں نووارد تھی۔“جنسی ہراسگی کا دوسرا واقعہ سناتے ہوئے زرین خان نے بتایا کہ ”ایک بار ایک اور شخص نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے دوستی سے بڑھ کر تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر میں ’ہاں‘ کہوں گی تو وہ مجھے انڈسٹری میں مزید کام دلوانے میں مدد کرے گا۔

فضل الرحمن کے لاک ڈاؤن میں شامل نہیں ہونگے: شہباز شریف نے مقتدر حلقوں کو آگاہ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) نواز، شہباز کی جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے فضل الرحمن کے لاک ڈاﺅن میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے مقتدر حلقوں کو ا?گاہ کر دیا گیا۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق شہباز شریف نے حکومت کی کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یواین او کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔شہباز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ نواز شریف بھی اس حکمت عملی پر ا?مادہ ہو گئے ہیں، شہباز شریف نے حکومتی حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ ملک کے ایسے نازک حالات میں ملک کا ساتھ دینا چاہیے، اپوزیشن نہیں کرنی چاہیے، کشمیر ایشو پر سب کو اکھٹے ساتھ رہنا چاہیے، کسی بھی صورت فضل الرحمن کے لاک ڈاﺅن کا مسلم لیگ ن ساتھ نہیں دے گی بلکہ اس کا فیصلہ سنٹرل کمیٹی پر چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔

میشا شفیع نے علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور :(ویب ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگئی اور گلوکارہ نے بھی ادکار پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔لاہور کی مقامی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران میشا شفیع نے مو¿قف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے۔ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میرے اوپر کینڈین شہریت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا اور میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔گلوکارہ کے مطابق علی ظفر نے الزام عائد کیا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی اور پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہچا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

چونیاں: 3 بچوں کا قتل، ورثا اور شہریوں کا تھانہ سٹی کے باہر احتجاج، پتھراؤ

چونیاں: (ویب ڈیسک) چونیاں سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے پر ورثا اور شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر احتجاج اور پتھراو¿ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعہ کی انویسٹی گیشن کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ڈی پی او قصور عبدالغفار، ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہی، ایس پی قدوس بیگ، اے ایس پی ننکانہ، سی ٹی ڈی اہلکار اور اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی شامل ہیں۔ قصور کمیٹی 3 روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔چونیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، حراست میں لے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ روز چونیاں سے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں، بچوں کو 2 ماہ کے دوران اغواءکیا گیا تھا۔

عثمان بزدار کے بھائی کو بڑا جھٹکا،لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی کو بڑا جھٹکا، لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےحقیقی بھائی عمردراز کوبطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کاحکم جاری کرتے ہوئےکمشنرڈیرہ غازی خان سے20ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کےرہائشی بشیراحمد چوہان نےدرخواست دائر کرتے ہوئےموقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کےدوران ترقیاں نہیں ہوئی مگروزیراعلیٰ پنجاب نےاپنے بھائی جمعدارعمردرازکوترقی دلانے کیلئےبی ایم پی میں رسالدار کی دو ا?سامیاں پیداکیں اور ان ا?سامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیاکہ قبیلہ کمیٹی سےمنظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز جعفرجو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی ا?سامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونیوالےعمر بردار کےحقیقی ماموں ہیں نےلیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئےمخصوص کردیں اور17 ستمبرکو ڈی بی سی کی تاریخ مقررکردی اورتعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کردیا گیا۔درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچا ہئے۔فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پرمتعلقہ افسران سے 20 ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔