کشمیرمیں قانون کا ظالمانہ استعمال بھارتی حکومت کی بے ایمانی ظاہرکرتا ہے، ایمنسٹی انڈیا

نئی دہلی(ویب ڈسیک): ایمنسٹی انڈیا نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ایمنسٹی انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاو¿ن کو 40 روزسے زائد ہوچکے ہیں۔ انتظامی نظربندی کے قوانین کے تحت ہزاروں سیاسی رہنماو¿ں ، سماجی کارکنوں اورصحافیوں کو خاموش کروانا جاری ہے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار کے منافی ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی تاریخ میں پیلک سیفٹی ایکٹ کو کئی بار غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا جا چکا ہے۔ ہماری گزشتہ بریفنگ میں ہم نے بتایا تھا کہ کیسے بھارتی حکومت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فوجداری نظام، احتساب ، شفافیت اورانسانی حقوق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ایمنسٹی انڈیا کے مطابق عوامی آرڈر کو خراب کرنے پر فاروق عبداللہ کے خلاف نظربندی کا آرڈر پاس کیا گیا جوکہ پہلے ہی 5 اگست سے اپنے گھرمیں نظربند ہیں، تبدیلی کے وعدے کے باوجود سیاسی رہنماوں کے خلاف قانون کا ظالمانہ استعمال بھارتی حکومت کی بے ایمانی کو صاف ظاہر کرتا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیرکے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا بھارتی حکومت کی جانب سے قانون کی کھلی خلاف وزری ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف وارزیوں کی ایک اورمثال ہے۔

کراچی منشیات استعمال پر دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت میں سندھ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں،اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا سندھ حکومت کی اس رپورٹ سے اتفاق نہیں کرتے، کراچی منشیات کی فروخت اور استعمال میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے، کیا ا?ئی جی سندھ نے ان حقائق کو چیک کیا ہے، ا?ئندہ سماعت پر ا?ئی جی سندھ خود پیش ہوں ،سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے لاہور سے بل بورڈ کو ہٹانے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرا?مد رپورٹس بھی مسترد کردیں،بل بورڈز کی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرائی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت ڈی ایچ اے ، کنٹونمنٹس بورڈز سمیت دیگر اداروں کی عمدرا?مد رپورٹ پیش کی گئیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا عدالت نے تو اس معاملے میں تمام نظرثانی درخواستیں بھی خارج کردیں ، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ساتھ میٹنگ میں قوائد و ضوابط طے کیے گئے ہیں، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا طے یہ کرنا ہے کہ پبلک پراپرٹی کے علاوہ کون سی جگہیں ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ بل بورڈز کی تنسیخ کے وقت درخت کی کٹائی اور ماحولیاتی ا?لودگی کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تمام اتھارٹیز لکھ کر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔

مسئلہ کشمیر پر چوتھی بار ثالثی کی پیشکش ،ٹرمپ کی جلد وزیراعظم عمران خان،مودی سے ملا قا ت

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر چوتھی بار ثالثی کی پیشکش کردی اور کہا پاکستان اوربھارت کی قیادت سے جلد بات کریں گے، بات چیت میں مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاکستان اوربھارت میں کشیدگی برقرار ہے ، امریکی صدرٹرمپ ایک بار پھر ثالثی کیلئے تیار ہے۔وائٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیاد ت سے جلد ملاقات کروں گا، امید ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے پیشرفت ہوگی۔خیال رہے امریکی صدرنے ثالثی کی پیشکش پہلی بار نہیں کی، اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ تین بارپاکستان اوربھارت کے درمیان ثالث کا کردارادا کرنے کی پیش کش کرچکے ہیں۔یاد رہے بائیس جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کشمیرکے تنازع پرثالثی کی درخواست کی تھی تاہم بھارت میں امریکی صدرکے بیان پرہنگامہ ا?رائی کے بعد مودی سرکارنے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی۔

چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے والے پکڑے گئے

لاہور:(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی سوشل میڈیا پر وفات کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو حراست لے لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےآصف اقبال کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں پہلے چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی جس میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان میں غلام رسول، شیراز علی اور علی شہزاد شامل ہیں جو گجرات کے رہائشی ہیں، تینوں ملزمان سےتحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہےکہ الہیٰ پیلس کی جانب سے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فو نک رابطہ، تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی معیشت اور سعودی امن پر اثر انداز ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہوا ہے،ثناءنور

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ ثنا ئ نور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے تیزی سے تر قی کی ہے،فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے ،کیونکہ اب فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف فنکار کام کر رہے ہیں ، ثنا ئ نور نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہ میری محنت اور لگن کا پھل ہے اورموجودہ مقام کو بہال رکھنے کیلئے مزید محنت جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثنائ نور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس میںہی کام کرونگی،کیو نکہ معیاری کردار ہی فنکار کو نکھارتا ہے۔

لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کے معاملے کا ڈرامائی انداز میں ڈراپ سین

لاہور (ویب ڈیسک) لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا معاملے کا ڈرامائی انداز میں ڈراپ سین ، تھپڑ مارنے والا وکیل معافی مانگنے کو تیار، ڈی پی او شیخوپورہ اور وکلا میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں وکیل کا لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ وکیل کے معافی مانگنے پر رضامندی کے بعد حل ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر شیخوپورہ اور وکلا میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور وکلائ نے کچہری فیروزوالہ میں ہڑتال ختم کرتے ہوئے پولیس کو کچہری میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی رو سے فیروزوالہ ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین سیالوی نے ڈی ایس پی فیروزوالہ اور ایس ایچ او فیروزوالہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ سے معذرت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس رضامندی کے بعد فیروزوالہ کچہری میں منگل سے عدالتی امور معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل لیڈی پولیس اہلکار فائزہ کی تھپڑ مارنے والے وکیل کو گرفتار کرکے ہتھکڑیوں میں لے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھی۔ فائزہ نے ملزم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا تاہم بعد میں بظاہر دباو¿ کی کیفیت میں انہوں نے استعفے کا اعلان کردیا تھا۔وکیل احمد مختار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان پر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ فائزہ نے اس واقعہ کے بعد نوکری سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ فائزہ کا کہنا تھا کہ میں کمزور عورت ہوں جو میرا جرم ہے۔ اس مافیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور محکمہ پولیس سے استعفی دے رہی ہو۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم پاکستانی مؤقف کی تائید ہے

لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کے مو¿قف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماو¿ں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے مو¿قف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا اور بتایاکہ دنیا کو بتادیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گنگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقامی اخبار کے ایڈیٹر کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو ہر اقدام سے قبل ملکی مفاد کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کے معاملے کو جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ کے ساتھ بھی اٹھایا جاسکتا تھا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس کا 10واں نمبر

دبئی:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گیندبازوں کی جاری کردہ درجہ بندی کی فہرست میں قومی ٹیم کے مایہ ناز گیند باز محمد عباس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔29 سالہ تیز گیند باز گزشتہ سال ا?ئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نیچے ا? گئے ہیں۔تازہ ترین رینگنگ کی فہرست میں 770 پوائنٹس کے ساتھ محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ا?سٹریلیا کی جانب سے ایشیز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باولنگ میں پٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وزیراعظم کےدورہ امریکا سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اوروزیراعظم کےدورہ امریکا و سعودی عرب پرتفصیلی گفتگو کی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس میں سی پیک و توانائی منصوبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے.اس کے علاوہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماو¿ں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جانی تھی۔رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشنز آرڈیننس 2019 کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جانا تھا۔پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جانی تھی۔سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرنا تھی۔ائرلائن کے لئے نئے فضائی لائسنس کی منظوری اور ایک لائسنس کو منسوخ کرنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا۔