کشمیر میں43روز سے کرفیو برقرار، آرٹیکل370 ایک بار پھر بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

سری نگر :(ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے،43 روز گزر گئے کرفیو برقرار ہے، وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری گھروں میں قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں43ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 43ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردیا گیا، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی کیخلاف پٹیشن دائر کی۔جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں۔اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داو¿ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے ا?ٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔پوری وادی کا تینتالیس روز سے دنیا سے رابطہ منقطع ہے، رات کے اندھیرے میں بھارتی فوجی کشمیری گھر میں گھس کرلڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہے ہیں، حریت قیادت سمیت چالیس ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔

اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال سمیت کئی شہروں میں بارش

اسلام ا?باد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش اور تیز ہواو¿ں نے موسم بدلنے کا سندیسہ دے دیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی بارش اور ڑالہ باری کے بعد موسم خوشگورا ہو گیا۔رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش اور ڑالہ باری نے شہر بے مثل اسلام آباد کا موسم بے مثال کر دیا، ہر منظر نکھرا نکھرا سا ہے۔ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی پر بادلوں کا سائبان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی بادل برس سکتے ہیں۔سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں گھنگھور گھٹائیں آئیں اور جم کر برسیں، تیز آندھی و بارش کے باعث موسم خ±وشگوار ہو گیا، گرمی اور حبس سے نڈھال شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پسرور، نارووال، وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بار ش نے خوب رنگ جمایا۔ متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔گوجرانوالہ اور گردونواح میں آندھی کے بعد بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کلر سیداں اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث متعدد درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔ دوبیرن روڈ پر بجلی کی مین لائن ٹوٹ کر سڑک کے درمیان آگری، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک پولیس، محکمہ جنگلات اور واپڈا کے اہلکار منظر سے غائب رہے۔میرپور آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا، میرپور آزاد کشمیر شہر گردونواح کے درجنوں دیہات میں بجلی بند ہوگئی۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

ایان علی کے بعدماڈل صوفیا مرزاپرمنی لانڈرنگ،سپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرنےکا الزام، ایف آئی اے نے بڑا اقدا م کر ڈالا

لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کے الزام کے کیس میں ایف آئی اے نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ایف آئی اے نے صوفیا مرزا کیس میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر ایف آئی اے کمیٹی میں شامل ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں کمیٹی کو جلد تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کو نیب کا اداکارہ صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کے لیے خط موصول ہوا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایان گرفتاری سے قبل شوبزکی معروف اداکاراو¿ں سے رابطے میں تھیں، جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکاراو¿ں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

امریکی صدارتی مہم میں مسئلہ کشمیر کی گونج،دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی مودی کے پتلے نزر آتش

برسلز‘ لندن‘ واشنگٹن‘ ہیوسٹن‘ ٹیکساس‘ ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا، چیئرمین فرینڈز آف کشمیر گروپس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف کشمیر گروپس کے چیئرمین رچرڈ کوربیٹ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت پر دباو¿ ڈالا جائے تا کہ کشمیر میں جاری کرفیو کا خاتمہ ہوسکے۔ امریکا کے ہاو¿س آف ریپریزینٹیٹو کی محکمہ خارجہ کی سب کمیٹی نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ کمیٹی جلد مسئلہ کشمیر پر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں 42ویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، وادی میں زندگی سسک رہی ہے۔ لوگ بھوکے پیاسے گھروں میں اسیری کی زندگی کاٹنے پر مجبور ہیں۔ ہر چوک اور چورا ہے پر بندوق والوں کے پہرے گلیوں اور بازاروں میں خوف کے سائے ہیں۔ رچرڈ کوربیٹ کا کہنا تھا کہ وادی میں پانچ اگست سے موبائل کی گھنٹی نہیں بجی، لینڈ لائن بند اور انٹرنیٹ سگنلز بھی جام ہیں، رابطے منقطع ہونے سے عام شہری ہی نہیں مریض بھی پریشان ہیں۔ بھارتی فوج اب تک گیارہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ لاپتا افراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کی خواہش مند کاملا ہیرئس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں اور ہم کشمیر کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملا ہیرئس نے کہا کہ امریکی اقدارکے مطابق انسانی حقوق کے امور پر توجہ دی جانی چاہیے اور جہاں ضروری ہو وہاں مداخلت بھی کی جائے۔ کاملا ہیرئس نے دعوی کیا کہ وہ صدر منتخب ہوئیں تو انہی اقدار پہ عمل پیرا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض کے خیال میں دنیا اس کے اقدامات سے غافل ہے لیکن مسئلہ کشمیر میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمل پہ نگاہ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے بھی ٹیکساس ہی میں ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اسے یکسر تبدیل ہونا چاہیے۔ جوبائیڈن بھی آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے خود کو صدارتی امیدوار کے لیے پیش کرچکے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں خود کو بطور امیدوار پیش کرنے والے برنی سینڈر بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر واضح مقف اپنا چکے ہیں۔ ہمالیائی وادی چنار میں کرفیو کی طوالت نے صورتحال انتہائی گھمبیر کردی ہے اور ظلم کی حد یہ ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں میں شرکت تک سے محروم رہ رہے ہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں جہاں مناسب ہو مداخلت کی جائے گی۔ امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں امیدواروں کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہوگیا۔ ڈیموکریٹ لیڈرکملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ کا کردار کم کیا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ امریکا کا کوئی پاکستانی سفیر ہے ہی نہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ فی الحال پاکستان کیلئے کوئی سفیر منتخب ہی نہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر امریکا کسی بامعنی طریقے سے اثر انداز ہو سکتا ہے اس سب پر جو کشمیر میں ہو رہا ہے تو اس کیلئے ہمیں نمائندے کی ضرورت ہے۔ کملا ہیرس نے کہا ہمیں سب سے پہلے کشمیریوں کو یہ یاد دلانا ہوگا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور یہ کہ ہم دیکھ رہے ہیں، ہم انسانی حقوق کی پامالیاں آئے دن دیکھتے رہتے ہیں، چاہے وہ امریکا میں ہوں یا دنیا کے کسی اور کونے میں، ظلم کرنے والا ہمیشہ مظلوموں کو یہ باور کرواتا ہےکہ کوئی نہیں دیکھ رہا، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جوکہ ایک ظالم کا ہتھیارہوتا ہے۔دوسری جانب ہیوسٹن میں امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ایک اور ڈیمو کریٹک امیدوار بیٹواوروک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، امریکا اپنی پوزیشن استعمال کر کے علاقے میں امن لائے۔ دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ڈنمارک کی فضا بھارت کے خلاف ںعروں سے گونجتی رہی۔ ڈنمارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ سیکڑوں افراد نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ لندن کے علاقے ریڈنگ میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ فضا مودی دہشت گردکےنعروں سے گونج اٹھی، شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ جان ہاورتھ اور دیگر اہم شخصیات بھی احتجاج میں شریک ہوئیں ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آروس میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا گیا۔بڑی تعداد میں مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لیڈز میں بھی کشمیریوں کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا، برطانوی شہری بھی بھارت کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے۔ فضا کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی پرجوش مظاہرین نے مودی دہشت گرد اور کشمیریوں پرظلم بند کرو کے نعرے بھی لگائے۔ برطانیہ، آئر لینڈ اور امریکی شہر ہیوسٹن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے۔ غیرملکی خبررساں اارے کے مطابق ہیوسٹن میں کشمیر ٹو خالصتان ریلی نکالی گئی جس کا آغاز گردوارے سے ہوا، کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے لہراتے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ ہیوسٹن کی سڑکوں پر رواں دواں رہا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سکھ اور کشمیری کمیونٹی نے کہا کہ نریندر مودی دوسرا ہٹلر ہے۔ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر امریکی رہنما بھی مودی سرکار پر برس پڑے، اب چپ نہیں رہا جا سکتا، آج آواز بلند نہ کی تو دیر ہوجائے گی، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور بیٹو او رورکے نے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سے ملاقات کے دوران اظہار تشویش کر دیا۔ چھ امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ وہ جموں و کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالیں، بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کررکھے ہیں، بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، عصمت دری، رہنماو¿ں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں، وادی میں کرفیو، اظہارِ رائے، اجتماعات اور نقل وحرکت پر بندشیں ناقابل قبول ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالیں۔

خالصتان تحریک زوروں پر ،گورونانک کی تصویر والی کرنسی ،پاسپورٹ جاری

نئی دہلی(نیوز چینل ۵) بھارت میں سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک عروج پر پہنچ گئی۔ خالصتان کی کرنسی اور پاسپورٹ شائع کر دیا۔ چینل فائیو کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خالصتان تحریک نے شدت اختیار کرلی۔ سکھوں نے خالصتان کی کرنسی اور پاسپورٹ بھی شائع کر دیا ہے۔ بھارت کے ٹوٹنے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ سکھوں نے بغاوت کرتے ہوئے 5 ڈالر کے نوٹ پر بابا گورونانک کی تصویر شائع کی ہے۔ خالصتان بینک کی جانب سے شائع کرنسی کو ڈ الر کا نام دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے زبردستی اپنا حصہ قرار دینے والی حکومت خالصتان تحریک کے باعث نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ سکھوں نے دنیا بھر میں خالصتان تحریک کیلئے تحریک شروع کر دی۔ ناگا لینڈ‘ آسام‘ حیدر آباد‘ دکن میں بھی علیحدگی کی تحریریں سرگرم ہیں۔ بھارتی پنجاب سے الگ کرکے نئی ریاستیں چندی گڑھ اور ہماچل پردیش کو بھی خالصتان کے نقشے میں شامل کیا گیا ہے اس حوالے سے سکھ برادری نے کینیڈا‘ برطانیہ‘ امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑے بڑے اجتماعات کرکے خالصتان کی تحریک کو بھرپور انداز سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکہ نے ای سگریٹس پر پابندی عائد کر دی

نیویارک :(ویب ڈیسک)امریکہ نے سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات، اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایک اجلاس کے دوران امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاءسے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔اس ضمن میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ای سگریٹ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے مگر اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کے اندر بچوں میں ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بچے اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

نادیہ حسین کی منفی کردار کے ساتھ واپسی

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نظر ا?ئیں گی۔اداکارہ اپنے کاروبار کے سبب ڈرامے سے دو رہی ہیں لکن انہوں نے اپنے نئے ا?نے والے سریل کا نام تو نہیں بتایا البتہ اپنے مداحوں کو یہ ضرور بتایا کہ اس ڈرامے وہ ولن کا منفی کردار نبھانے جارہی ہیں۔معروف ماڈل نے بتایا کہ اس کے ساتھ سویرا ندیم اور ان کی بیٹی کنزہ ہاشمی بھی موجود ہیں اور وہ سویرا کی بھابی کا کردار نبھارہی ہوں۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں اختر حسنین ان کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر مبنی ہے جہاں اتار چڑھاو¿، مالی پریشانیاں اور جبکہ گھریلو سیاست بھی اس ڈرامے کی کہانی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے کہ جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کریں اور بہتر بن سکیں۔ڈرامے کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ نادیہ حسین کو امید ہے کہ رواں سال دسمبر تک پہلی قسط نشر ہو جائے گی۔

موبائل چارج کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت ختم

لاس اینجلس:(ویب ڈیسک)امریکی ریاست لاس اینجلس میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا نظام بنایا ہے جو رات کے وقت زمین سے نکلنے والی تپش کو بجلی میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس بجلی سے ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل کی بیٹری اور ایل ای ڈی لائٹس ہی روشن ہو سکتی ہیں۔برق بنانے کا مذکورہ نظام یونیورسٹی ا?ف کیلی فورنیا لاس اینجلس کے سائنسدان ڈاکٹر ا?سوتھ رامن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔ڈاکٹر ا?سوتھ رامن نے جو نیا طریقہ اختیار کیا ہے اسے ریڈی ایٹو اسکائی کولنگ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لیے پولی اسٹائرین ڈبے پر ایک سیاہ ڈسک رکھی گئی ہے جس کا رخ ا?سمان کی جانب ہے اور اس میں المونیم سے بنی ایک رکاوٹ یا بلاک رکھا گیا ہے۔سیاہ ڈسک زمینی حرارت کو ٹھنڈا کرتی ہے اور المونیم بلاک رات کی ٹھنڈی ہوا کو گرم کرتا ہے۔ اس فرق سے تھرمو الیکٹرک فرق بنتا ہے اور اس سے بجلی کی بڑی مقدار بنتی ہے جس سے ایل ای ڈی بلب یا موبائل فون ا?سانی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی تجربے میں ایک مربع میٹر سے 25 ملی واٹ بجلی بنتی ہے جو ایک ایل ای ڈی روشن کرنے کے لیے کافی ہے لیکن گرم علاقوں میں بجلی کی پیداوار 20 گنا بڑھ سکتی ہے جہاں درجہ حرارت میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔اس پورے نظام کی قیمت صرف 30 ڈالر ہے اور یہ غریب ممالک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا لیکن اب بھی اس کی کمرشل منزل بہت دور ہے۔مذکورہ ا?لہ تھرمو الیکٹرک اثر استعمال کرتے ہوئے بجلی بناتا ہے اور قبل ازیں اسی اصول پر کارخانوں کے بوائلر، حرارتی پلانٹ اور کاروں کے ایگزاسٹ سے نکلنے والی گرمی کو بجلی میں بدلنے والے ا?لات اب عام استعمال ہو رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ  کا اعلیٰ سطح کا وفد ا?ج پاکستان پہنچے گا۔ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی جہاد آزور کریں گے۔وفد میں پاکستان میں فنڈ کے مشن ہیڈ ارنستو رمریز ریگو بھی شامل ہوں گے اور یہ 20 ستمبر تک قیام کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفد کی وزیر اعظم عمران خان، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے علاوہ دیگر وفاقی و صوبائی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے وفد کی بھی ملاقات وفد کے شیڈول میں شامل ہے جبکہ ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے دئیے گئے اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں مجموعی معاشی صورتحال، ٹیکس وصولیاں اور بجٹ خسارے پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

ڈیل نہیں ہورہی لیکن شہباز شریف دوبارہ رابطے میں ہیں، مریم کے بجائے اب اختیار کس کے پاس ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

،اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہباز شریف دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور رابطے میں ہیں،ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی لیکن شہبازشریف رابطے میں ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان پھنس گیاہے ، اب اس کو یہاں سے نکلنے نہیں دینا اور کشمیر کا مسئلہ حل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم امریکہ جانے سے پہلے ایک دن پھر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر منائیں گے۔ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ ایک خطاب ہٹلر اور میسولینی کا ہوگا اور ایک خطاب کشمیریوں کے سفیر کا ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بجائے دوبارہ شہباز شریف کے پاس اختیار آگیاہے اور اب وہ دوبارہ ایکٹو ہوگئے ہیں اور رابطوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو نواز شریف کی بیماری کی بھی کوئی خبر نہیں آتی،شہباز شریف اب رابطوں میں ہیں ، اس وقت ملک بڑے مشکل وقت میں داخل ہورہاہے ، وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد ایک نئی حکمت عملی سامنے آئیگی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور رابطے میں ہیں،ابھی کوئی ڈل نہیں ہورہی لیکن شہبازشریف رابطے میں ہیں۔