پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، ترجمان پی سی بی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، سیریز کے حوالے سے گردش کرنیوالی منفی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ٹکٹس اگلے ہفتے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

ایشیز سیریز برابر، آخری ٹیسٹ انگلینڈ کے نام، آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست

لندن: (ویب ڈیسک) اوول ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا ،ا?سٹریلیا کو آخری میچ میں ایک سو پینتیس رنز سے شکست، ایشز سیریز برابر ہوگئی۔ جوفرا آرچر مین آف دی میچ قرار پائے۔انگلینڈ نے پھر کم بیک کیا۔ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کا معرکہ نام کرلیا۔ آسٹریلیا کو ایک سو پینتیس رنز سے شکست دی۔ کینگروز تین سو ننانوے رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ا?سٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو تریسٹھ رنز پر ہی آو¿ٹ ہوگئی۔ جوفرا آرچر نے پھر آسٹریلیا کیلئے مشکلات پیدا کی، انہوں نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھجوایا۔انگلینڈ کے بین سٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے۔ پچپن کی ایوریج سے چار سو اکتالیس رنز بنائے۔

پاک سری لنکا سیریز، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی انٹری یقینی

لاہور: (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان سری لنکا سیریز کیلئے پی سی بی پیر کو 19 کھلاڑیوں کا اعلان کریگا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی انٹری یقینی ہوگئی۔احمد شہزاد دو سال بعد جبکہ عمر اکمل ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ احمد شہزاد ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے۔ممکنہ 19 کھلاڑیوں میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو مصباح الحق نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ احمد شہزاد نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2017ئ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی ٹونٹی سکاٹ لینڈ کے خلاف 2018ئ میں کھیلا گیا۔عمر اکمل نے آخری ون ڈے 2019ئ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ ٹی ٹونٹی 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا۔

اداکارہ وینا ملک کی کامیاب سرجری، بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے سرجری کے بعد مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔فائبرو ڈینوما کی بیماری میں مبتلا ادکارہ وینا ملک کی کامیاب سرجری کرکے بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔ اداکارہ نے سرجری کے بعد اپنی مسکراتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بتایا گیا ہے کہ وینا ملک خواتین کو ہونے والی بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر) میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز کامیاب ا?پریشن کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے ہسپتال سے ا?پریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اور ان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔خیال رہے کہ وینا ملک کے بارے میں قیاس ا?رائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہیں خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔ کامیاب ا?پریشن کے بعد وینا ملک نے اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بریسٹ کینسر نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔اداکارہ وینا ملک نے خواتین کو اپنی دیکھ بھال خود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہیے بریسٹ کینسر ہو یا کوئی اور بیماری انہیں ہر حال میں اپنا خیال خود رکھنا چاہیے اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممنوعہ موضوع نہیں ہے جس پر بات نہ کی جائے۔

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

کراچی:(ویب ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے قبل لی گئی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ یادیں شیئر کی ہیں۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی جس کے بعد نیمل خاور خان نے شوبز سے خیر باد کہہ دیا تھا۔دونوں کی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس کے بعد شاندار ولیمہ منعقد کیا گیا تھا۔نیمل خاور نے شادی سے قبل لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ یہ ‘اس وقت کی تصویر ہے جب چیزیں ناقابل عمل تھیں ، شاید ہی پتا تھا کہ میں اپنے مستقبل میں ہونے والے شوہر اور زندگی کی محبت کے ساتھ کھڑی ہوں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں نیمل خاور کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک)بھارتی قابض فوج نے جموں و کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی بلیک آو¿ٹ کے 42 ویں روز فائرنگ سے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کاٹھوا میں ایک جعلی مقابلے میں دو نوجوانوں شہید کردیا اور ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کی حراست میں شہید کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے جموں کے علاقے میں ایک مارکیٹ سے نوجوان کو جبری اٹھایا تھا اور چند گھنٹے بعد جموں شہر کے جانی پور پولیس میں شہید کردیا جس کی شناخت اخلاق احمد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے اخلاق احمد کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کی شہادت کی اطلاع دی اورکہا کہ ان کی میت کی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہپستال جموں سے اٹھالیں۔بعد ازاں اخلاق احمد کی حراست میں شہادت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب کشمیر وادی سمیت جموں کے کئی علاقوں مں بدستور 42 ویں روز بھی فوج کا پہرہ جاری رہا اور تمام دکانیں، مارکیٹیں اور کاروبار بند رہا اور ٹرانسپورٹ بھی بدستور معطل رہا۔بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے فیصلے کے بعد معطل کیا گیا مواصلاتی رابطہ، انٹرنیٹ اور موبائل سمیت ٹی وی چینلز بند رہے اور لوگ گھروں میں محصور رہے۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، پابندیوں اور بھارت غیر قانونی قبضے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 20 احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف مسلسل احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں جن میں سے اکثر سری نگر میں ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 5 اگست سے تاحال 722 احتجاجی مظاہرے کیے جاچکے ہیں، سری نگر کے بعد احتجاج کے بڑے مراکز بارہ مولا اور پلواما ہیں جہاں بچے، خواتین اور بزرگ بھی بھارتی افواج کے خلاف احتجاج بھی۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے وفد کے ہمرا 12 ستمبر اور 13 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے تین رکنی وفد میں شامل شیما محسن نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے 5 اگست سے اب تک تقریباً 40 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔خیال رہے کہ انسانی حقوق کے لیے عالمی سطح پر کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں ہٹا کر شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے آن لائن پٹیشن بھی شروع کررکھی ہے اور بیان میں کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے 80 لاکھ افراد 5 اگست سے مواصلات کے بغیرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ ’دنیا جاننا چاہتی ہے کہ مقبوضہ وادی میں کیا ہورہا ہے، لوگ بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ کشمیریوں کو بولنے کا موقع دیں‘۔

بریگزٹ:یورپی یونین نے برطانوی وزیراعظم کے پیش رفت کے دعوے کو مسترد کردیا

لندن(ویب ڈیسک)یورپی یونین کے عہدیداروں نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ پر معاہدے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کے دعوے کو مسترد کردیا۔بورس جانسن نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘بریگزٹ معاہدے کے حوالے برلن، پیرس اور ڈبلن میں رکاوٹوں کو توڑنے کے لیے متحرک ہیں اور بڑی پیش رفت ہورہی ہے’۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے وفد کے ساتھ بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے مذاکرت میں حصہ لینے والے یورپی یونین کے نمائندے ڈیوڈ فروسٹ نے بورس جانسن کے دعوے کو مسترد کردیا۔مذاکرات کے بعد فریقین کے رویے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘درحقیقت لوگ خوف زدہ ہیں اور میں دو روز قبل جزیات پر ہونے والی گفتگو کو مذاکرات نہیں کہوں گا کیونکہ ابھی ہم بہت دور ہیں’۔رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر برلن اور فرانس میں منعقدہ مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا لیکن برسلز میں مذاکرات سے تمام توقعات منتشر ہوگئی ہیں کیونکہ اس سے قبل بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو معطل کرنے اور بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کو ترجیح دینے کی باتیں کی تھیں جبکہ وہ باقاعدہ طور پر منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہے۔یورپی یونین کے ایک اور عہدیدار نے کہا کہ ‘یہ بیان حیران کن نہیں ہے بلکہ اس سے لگتا ہے کہ یہ سب مذاق ہے حالانکہ ہم انتہائی سنجیدہ معاملے پر بات کررہے ہیں’۔ان کاکہنا تھاکہ ‘بغیر معاہدے کے علیحدگی کے نتائج انتہائی سخت ہوں گے اور اس کو ایک حقیقت کے طور پر لینے کے بجائے ایک کھیل کی طرح لیا جارہا ہے’۔یورپی یونین کے نمائندے جین کلاﺅڈ جنکر کا کہنا تھا کہ بغیر معاہدے کے بریگزٹ خطرناک ہوگا اور اس کو حل کرنے میں کئی برس لگ جائیں گے اور برطانیہ کے محب وطن اپنے ملک کو اس طرح کے حالات میں دیکھنا نہیں چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو معلوم ہے کہ برطانیہ یہ نہیں چاہتا تھا لیکن تاحال متبادل تجویز کا انتظار کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم انہیں کچھ سے دے سکیں لیکن وقت نکلتا جارہا ہے۔یورپی یونین کے عہدیداروں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلی ملاقات میں معاہدے کے حوالے سے کوئی صورت بن جائے گی۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے علیحدگی کا راستہ بنالیں گے تاحال انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کی کوشش کررہے لیکن برطانیہ کو کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے الگ ہوجانا چاہیے تاہم ارکان پارلیمنٹ کو خدشہ ہے کہ بغیر کسی معاہدے کے علیحدگی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔برطانیہ کے ایوانِ بالا نے 6 ستمبر کو وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ میں تاخیر پر مجبور کرنے کے لیے قانون کی حتمی منظوری دی تھی۔اس قانون کے مطابق اگر برطانوی وزیراعظم یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ کرنے میں ناکام ہوگئے تو یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی حالیہ حتمی مدت 31 اکتوبر سے آگے بڑھا دی جائے گی۔