ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرنے کے لیے آن لائن پٹیشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کردی تھی جس کے بعد سے تاحال وادی میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر غیرفعال ہے اور کرفیو کے باعث معمولات زندگی تباہ ہوچکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے 80 لاکھ افراد 5 اگست سے مواصلات کے بغیرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زور دیا کہ ’دنیا جاننا چاہتی ہے کہ وادی میں کیا ہورہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’لوگ بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کو بولنے کا موقع دیں‘۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں، گرفتاریوں، جھڑپوں اور حراست سے متعلق متعدد رپورٹس ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا صرف قیاس ہی کرسکتی ہے کہ وادی میں کس نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف سنگین ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’سیاسی رہنماو¿ں کو گرفتار کرنے اور انہیں نظر بند رکھنے کی رپورٹس موجود ہیں‘۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ’تدریس اور طبی مراکز کی سہولیات بھی سمیت ایمرجنسی سروسز تک رسائی متاثر ہورہی ہے‘۔عالمی ادارے برائے انسانی حقوق نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانیت کو پہلے مد نظر رکھے اور کشمیریوں کو بولنے کی آزادی دے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’وادی میں غیرمشروط اور رکاوٹ سے محفوظ معلومات اور خبروں تک رسائی کو یقینی بنائے۔23 اگست کو بھارت کی 9 اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہاں کچھ بہت سنگین ہورہا ہے اور ساتھ ہی کشمیر کے سیاسی رہنماو¿ں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کے فیصلے کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں ا?رٹیکل 370 کو صدر رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ بل پیش کردیا تھا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ابلاغ کے دیگر ذرائع کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خطے میں امن و استحکام لانا بہت ضروری تھا جس کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔بھارتی حکومت کے بیانات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور جاری ہے جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہیں تاہم ہفتے کو کرفیو میں کسی حد تک نرمی کی گئی تو عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل ا?ئی۔خیال رہے کہ 1989 سے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کے دوران اب تک 50 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

جموں کشمیر (ویب ڈیسک)جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف پیٹیشن دائر کر دی۔جے کے پی سی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ کشمیر کا ایک علیحدہ آئین تھا اور وہی رہنا چاہیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے پی سی کی درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیر کے لیے قانون سازی کرنے کی محدود گنجائش موجود تھی لیکن ایسی صورت حال میں بھی کشمیری مقننہ کی منظوری کے بغیر وادی کی سیاسی شکل بدلنے کا اختیار بھارتی صدر کو حاصل نہیں۔دوسری جانب بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف تلنگانہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کا سیمینار ہوا جس میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر بائیں بازو کی جماعتوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے فاشسٹ نظریات کے خلاف متحدہ جدوجہد کی اپیل کی۔سیمینار کے شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، کشمیر میں عوام پر عائد پابندیوں سے وہاں کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔شرکاءنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے۔سیمینار کے شرکاءنے مودی حکومت پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ’ایک دیش، ایک عوام، ایک پارٹی، ایک مذہب’ کے نعرے سے بھارت کو سخت نقصان ہو رہا ہے۔کشمیر کی موجودہ صورتحال کا پس منظر۔ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر الیے ہیں۔ا?رٹیکل 370 کیا ہے؟بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔کشمیر کے معاملے پربھارت پر دباو¿ ڈالیں؛ امریکی سینیٹرزکا اپنے سفراءکو خط بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔کشمیر میں اب کیا ہورہا ہے؟بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی بھر میں کرفیو نافذ ہے، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، کئی بڑے اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔مودی سے کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے : امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط۔بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاﺅنی میں تبدیل کررکھا ہے، 7 اگست کو کشمیری شہریوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا لیکن قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ کشمیر میں حریت قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنما محموبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھی نظر بند ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ: پی آئی اے طیارے کی پرواز کے فوری بعد ہنگامی لینڈنگ

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کو فنی خرابی کے باعث پرواز بھرنے کے فوری بعد واپس رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ‘پی کے 759 پرواز میں تیکنیکی نقص پیدا ہونے کے باعث تاخیر ہوئی’۔ان کے مطابق پی کے 759 کو صبح ساڑھے 9 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اس میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مسافروں کو حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر طیارے کی تبدیلی کے بعد 12 بجے دوپہر کو روانہ کیا جائے گا’۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 200 مسافر موجود تھے جب اس نے پرواز بھری تو اس کے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔تاہم انہوں نے طیارے میں آتشزدگی کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پی آئی اے کا اسٹاف مسافروں کا ایئرپورٹ لاو¿نج میں بھرپور خیال رکھ رہا ہے’۔خیال رہے کہ 2 ماہ قبل جولائی میں بھی گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا تھا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 53 افراد سوار تھے، جنہیں باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پی آئی کے پشاور سے جدہ جانے والے بوئنگ 777 طیارے کو پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

معیشت بحران سے نکل کر استحکام پر پہنچ چکی: مشیر خزانہ کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک ا?ف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس ریونیو کیلئے 5 ہزار 500 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے، پچھلے سال کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بہت تباہ کن تھا لیکن کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی لائی گئی، پچھلے سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی لائی گئی جس کے باعث کرنٹ اکاو¿نٹ خسارےمیں 73 فیصد کمی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں دوست ملکوں نے بھر پور تعاون کیا، ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 6 لاکھ اضافہ ہوا، جب حکومت آئی تو 19 لاکھ ٹیکس فائلرز تھے جو اب 25 لاکھ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ریفنڈ کا نیا نظام شروع ہوچکا، اب ریفنڈ فوری طور پر ہوں گے اور 100 فیصد ہوں گے، ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں کردی گئیں اور اب کوئی واجب الادا نہیں۔حفیظ شیخ کے مطابق معیشت بحران سے نکل کر استحکام پر پہنچ چکی ہے، روپے کی قدر اب مستحکم ہے اور اسٹاک مارکیٹ بھی اب بہتر ہے، ہم صرف عوام کے فائدے کیلئے کام کررہے ہیں تاہم ٹیکسز کے معاملے پر کسی سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر میں نہ چلنے والے ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا، 10 نئی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اشتہار دیے گئے ہیں، 20 اداروں کی تشکیل نو اور 10 اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، نیشنل بینک آف پاکستان اور اسٹیٹ لائف کو بھی فاسٹ ٹریک پرائیوٹائزیشن کی جانب لانے کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہینے گردشی قرضے میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے، نان ٹیکس آمدنی کے تحت 2 سیلولر کمپنیوں سے 70 ارب روپے وصول ہوئے، ایک اور سیلولر کمپنی سے 70 ارب روپے اضافی ملنے کی امید ہے۔

سعودی عرب تیل تنصیبات پر حملے میں ایران براہ راست ملوث ہے، امریکا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے 2 پلانٹس پر ہونے والے ڈرون حملوں میں ایران براہ راست ملوث ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے الزام لگایا کہ ایران سعودی عرب میں تقریباً 100 حملوں میں ملوث ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’لیکن دوسری جانب روحانی (ایرانی صدر) اور ظریف (ایرانی وزیرخارجہ) سفارتکاری کا بہانہ کرتے ہیں‘۔مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا کہ کشیدگی ختم کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران نے ’دنیا کی توانائی سپلائی‘ پر حملہ کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آرامکو کے دونوں پلانٹس پر ہونے والے حملوں کے یمن کی حدود سے ہونے کے شواہد اب تک نہیں مل سکے ہیں۔اپنے ایک اور پیغام میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تیل کی عالمی منڈی مستحکم رہے جبکہ ایران کو اس کی جارحیت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


دوسری جانب ایران نے سعودی عرب میں ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث قرار دینے کے امریکی الزام کو مسترد کردیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’زیادہ سے زیادہ دباﺅ‘ میں ناکامی کے بعد اب مائیک پومپیو ’زیادہ سے زیادہ دھوکہ‘ دینے کی جانب چلے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے کلائنٹس اس وہم کے ساتھ یمن میں پھنس گئے تھے کہ ہتھیاروں کی برتری سے جنگ جیتی جائے گی۔جواد ظریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران پر الزام عائد کرنے سے تباہی ختم نہیں ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری 15 اپریل کی تجاویز کو قبول کرتے ہوئے جنگ کا خاتمہ کرکے بات چیت شروع کی جاسکتی ہے۔

تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں پولیس تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزارعدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے نوٹیفکیشن کے بعد پولیس سٹیشنز میں سائلین کے موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے،ایک ہفتے کے دوران پولیس حراست میں اموات کے تین بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں،پولیس نے تشدکے واقعات روکنے کی بجائے موبائل فونز تھانے میں لے جانے پر ہی پابندی عائد کر دی ہے، آئی جی پنجاب پولیس کا فیصلہ حقائق کے بالکل برعکس ہے،عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئی جی پنجاب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پاکستان کی جانب سے نگرکیرتن کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزوں کا اجرا شروع

نئی دلی /لاہور:(ویب ڈیسک) نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاک بھارت نگرکیرتن میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن پاکستان اوربھارت میں تاریخی طورپرمنائے جانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، اسی سلسلے میں ایک نگرکیرتن یعنی سکھوں کی مذہبی کتاب گوروگرنتھ صاحب کا جلوس نئی دہلی انڈیا سے ننکانہ صاحب پاکستان لایاجائیگا۔ نگرکیرتن کے منتظم اوردہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ سردارپرم جیت سنگھ سرنا نے ایکسپریس کوبتایا کہ نگرکیرتن کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ، مجموعی طورپر 1500 ویزے جاری کیے جائیں گے جن میں سے زیادہ ترویزوں کا پراسیس مکمل ہوچکا ہے۔ پاکستان حکومت اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے 2018 میں انہیں نگرکیرتن کی اجازت دے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ دہلی گوردوارہ کمیٹی اورشرومنی کمیٹی والوں نے گزشتہ دنوں پاکستان حکومت اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کو ورغلانے کی کوشش کی اورکہا کہ پرم جیت سنگھ سرنا ذاتی طورپرنگرکیرتن لاناچاہتے ہیں ان کا کسی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ پاکستان سرکاران کے ورغلانے میں نہیں آئی ہے۔پرم جیت سنگھ سرنا نے بتایا کہ نگرکیرتن کی تیاریوں کے لئے ان کا ایک وفد 20 ستمبرجبکہ دوسرا وفد2 اکتوبرکوپاکستان پہنچے گا ،ان وفودکوایک ایک ہفتے کا ویزادیا گیا ہے جبکہ نگرکیرتن کے شرکا کو 31 اکتوبرسے 14 نومبرتک کا ویزادیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چندہفتے پہلے وہ پاکستان آئے تھے اورانہوں نے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور، وزیراعلی پنجاب ، وفاقی وزیرپیرنورالحق قادری سمیت متعددوزرا ،ا سکے علاوہ سائیں میاں میرفاو¿نڈیشن ، حضرت داتاعلی ہجویری اورحضرت بابافرید? کی درگاہوں کی کمیٹیوں کوبھی دعوت دی ہے کہ وہ واہگہ بارڈرپر نگرکیرتن کا استقبال کریں۔ایک سوال کے جواب میں پرم جیت سنگھ سرنا نے کہا دہلی گوردوارہ مینجمٹ کمیٹی کی سربراہی اس وقت ایسے لوگوں کے سپردہے جو سیاست کررہے ہیں ، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست اورمذہب کوالگ رکھنا چاہیے، دہلی کمیٹی گزشتہ دوماہ سے نگرکیرتن کے لئے مختلف گوردوارہ سے پیسے اکھٹی کررہی ہے لیکن پاکستان نے صرف ایک ہی نگرکیرتن کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں کہ لوگ پیسے کا حساب مانگیں گے، اس بناپروہ دہلی سے بہادرگڑھ تک چھوٹاسے نگرکیرتن نکالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شری اکال تخت صاحب نے بھی ان کی حمایت کی ہے اورکہا ہے کہ پاکستان سرکارنے جس کونگرکیرتن کی اجازت دی ہے اکال تخت اس کے ساتھ ہے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارستونت سنگھ نے کہا ہے کہ سینکڑوں سکھ واہگہ بارڈرپر نگرکیرتن کا استقبال کریں گے،نگرکیرتن کے شرکا کے قیام وطعام کے حوالے سے بھرپورانتظامات اٹھائے جارہے ہیں۔ نگرکیرتن سکھوں کا ایک مقدس مذہبی جلوس ہے جس میں سکھوں کے آخری زندہ گورو، گوروگرنتھ صاحب کو پالکی صاحب میں سجاکرجلوس نکالاجاتا ہے ،جلوس کے شرکا کیرتن کرتے ہوئے جلوس کے ساتھ چلتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد سکھوں کایہ پہلا مذہبی جلوس ہوگا جو دہلی سے ننکانہ صاحب پہنچے گا ، اس سے قبل یکم اگست 2019 میں ایک نگرکیرتن ننکانہ صاحب سے سلطان پورلودھی انڈیا روانہ ہواتھا جو اب بھی مختلف ریاستوں سے گزررہا ہے۔

جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دےکر جمہوریت کونقصان پہنچایا،عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن کرناعوام کےساتھ دھوکااورظلم ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دےکر جمہوریت کونقصان پہنچایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر کامل یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری ادارو ں کے استحکام کےلئے پرعزم ہیں،ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کےلئے استعمال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ اور ظلم ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا،ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار کے باعث عوام کا جمہوریت پر اعتماد مجروح ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتے ہیں ،مودی سرکار کشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے ، عالمی جمہوری قوتوں کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لیناچاہیے۔

اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا ،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا،باکسر محمد وسیم نے کہا کہ افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا،پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کےلئے کوشش کررہا ہوں ،ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل سے مقابلہ کروں گا۔واضح رہے کہ باکسرمحمدوسیم نے دبئی میں پروفیشنل باو?ٹ میں کامیابی حاصل کی ،محمدوسیم نے فلپائن کے باکسرکو پہلے ہی راو?نڈمیں ناک آو?ٹ کردیاتھا ،باکسرمحمدوسیم نے کامیابی مقبوضہ کشمیرکے عوام کے نام کی تھی۔

اٹک، سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار،ملزموں سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد

اٹک (ویب ڈیسک)دارالسلام کالونی میں پولیس نے آپریشن کے دوران 4 غیر ملکیوں کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے علاقے دارالسلام کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔