پشاور، سود ی کاروبار سے وابستہ شخص کی نعش کو قبر نے قبول نہ کیا ، ایک دن بعد دوبارہ باہر آ گئی

پشاور(ویب ڈیسک) سود کے کاروبار سے وابستہ وفات پانے والے شخص کی نعش کو قبر نے بھی قبول نہیں کیا اور گزشتہ روز سپرد خاک کئے جانے والے شخص کی نعش ایک دن بعد دوبارہ قبر سے باہر آ گئی جس پر قبرستان کے ارد گرد کے رہائش پذیر شہریوں اور قبر کندوں نے انہیں دوبارہ سپرد خاک کیا۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھی سود کے کار وبار سے وابستہ افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایات کی جا چکی ہے تاہم یہ کاروائی صرف کاغذی حد تک محدود ہیں صوابی میں گزشتہ روز سود خوروں سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کی تھی اندرون شہر واقعہ قبرستان میں گزشتہ روز سود کے کاروبار کرنے والے شخص کو سپرد خاک کردیا گیا تھا اس کی تدفین کے ایک ہی دن بعد اس کی نعش دوبارہ قبر کے اوپر پڑی تھی مقامی شہریوں کے مطابق مذکورہ شخص سود کا کاروبار کرتا تھا جس پر دوبارہ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا اور ان کے لواحقین کو بھی آگاہ کردیا گیا دو سال قبل صوبائی دارلحکومت پشاور کے کینٹ کے ایریا میں سود خوروں سے تنگ آکر باپ بیٹے اور بیوی نے خود کشی کی تھی سود خور کی نعش ایک دن بعد قبر سے باہر آنے پر مقامی شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیلا

وزیراعظم عمران خان کا 13 ستمبر کومظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہاہے۔وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماو¿ں کو بھی رہا کیا جائے۔

بھارتی فورسز کا یوم عاشور کے جلوسوں پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال ،متعدد کشمیری عزادار زخمی

جموں(ویب ڈیسک) جاری لاک ڈاون کے دوران بھارتی فورسز نے یوم عاشور کے دوران وادی میں نکالنے جانے والے جلوسوں پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری عزادار زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) میں شائع رپورٹ کے مطابق وادی میں پہلے سے عائد پابندیاں محرم الحرام کے مواقع پر مزید سخت کردی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے سری نگر اور بگڈام سمیت دیگر علاقوں میں عاشورہ کے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے بعض علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیو اور پابندیوں کے باوجود یوم عاشور کے حوالے سے جلوس نکالے جس پر بھارتی فوجیوں نے آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا۔

کربلا کا پیغام ظلم وناانصافی کیخلاف اور سچ پرہمت کیساتھ کھڑے رہنا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم و ناانصافی کے خلاف اور سچ پرہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ عاشورہ کے اختتام پر پاکستانی بالخصوص بہادر کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، ظلم کےخلاف جدوجہد اسی طرح کامیاب ہوگی جیسے کربلا کے شہداءنے ہمیں دکھایا۔خیال رہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓاور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاءکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور عزاداری کی گئی۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل 37 ویں روز بھی لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ قابض انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والے جلوسوں پر بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر کے کہنے پر قومی سلامتی کے مشیر مستعفی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘میں نے جان بولٹن سے ان کا استعفیٰ مانگا تھا، جو انہوں نے صبح مجھے دے دیا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے گزشتہ رات جان بولٹن سے کہا تھا کہ ان کی سروسز وائٹ ہاو¿س کو مزید درکار نہیں ہیں’۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ نئے قومی سلامتی کے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔بعد ازاں جان بولٹن نے عہدے سے فارغ کیے جانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان طالبان سے امن مذاکرات معطل کرنے کے اعلان نے سب کو حیران کردیا تھا۔واضح رہے کہ تجربہ کار جان بولٹن عراق میں جنگ اور دیگر خارجہ پالیسز سے متعلق لیے گئے فیصلوں کے حوالے سے متنازع شخصیت رہے ہیں۔علاوہ ازیں انہیں ایران، وینزویلا اور دیگر متنازع معاملات میں مداخلت کے حوالے سے وائٹ ہاﺅس میں اہم طاقت ور شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ سے کچھ ہی دیر قبل وائٹ ہاو¿س کے پریس آفس نے کہا تھا کہ جان بولٹن کچھ ہی دیر بعد امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے ہمراہ دہشت گردی کے مسئلے پر پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب جان بولٹن نے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں گیا ہے بلکہ وہ خود مستعفی ہونا چاہتے تھے۔جان بولٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘میں نے گزشتہ رات مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ کل بات کریں گے’۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو مائع ایندھن بنانے والی ٹیکنالوجی

ہیوسٹن، امریکہ(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کے تحت ماحول دشمن اور عالمی تپش کی وجہ بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو مائع ایندھن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ اگر تجارتی پیمانے پر یہ طریقہ کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ دن دور نہیں جب کیمیائی صنعتوں پر بھی انقلابی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس ٹیکنالوجی میں فارمک ایسڈ تیار ہوتا ہے جسے ان گنت کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہفت روزہ تحقیقی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں واقع رائس یونیورسٹی کے ماہرین نے کثیر جہتی طریقہ وضع کیا ہے جو روایتی تدابیر سے ہٹ کر ہے۔ عام طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کے لیے نمک کے محلول جیسے مائع الیکٹرولائٹ استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ پھر نمکیات میں توانائی جمع کی جاتی ہے لیکن اس عمل میں فارمک ایسڈ کا ایک گاڑھا سوپ سا بن جاتا ہے جس سے جان چھڑانا مشکل ہوتا ہے۔نئی ٹیکنالوجی میں مائع کی جگہ ٹھوس الیکٹرولائٹ استعمال کیے گئے جس میں بسمتھ نامی دھات سرِفہرست ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بڑی مقدار میں ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے۔ تجربہ گاہ میں کیے گئے ابتدائی تجربات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں ایندھن کی شرح 42 فیصد تک حاصل کی گئی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

بھارت: مقتول مسلمان کے مقدمے سے ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ خارج

جھارکھنڈ (ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوان سے جبری طور پر ‘جے سری رام’ کے نعرے لگوانے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمان کے خلاف قائم مقدمے سے ’قتل کی دفعہ‘ خارج کردیں۔اسکرول ان میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی جنوبی ریاست جھارکھنڈ کی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ’ملزمان کے خلاف 302 (قتل) کی دفعہ اس لیے خارج کی گئیں کیونکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق تبریز انصاری کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی’۔واضح رہے کہ تبریز انصاری کے قتل، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، کے کیس میں غفلت برتنے پر 2 پولیس افسران کو معطل بھی کردیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 24 سالہ تبریز انصاری کو مشتعل ہجوم نے بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے گاو¿ں سرائے قلعہ میں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہندو مذہب کا نعرہ ‘جے سری رام’ لگانے پر مجبور کیا جارہا تھا اور مقتول کو ہجوم سے روتے ہوئے اپنی جان بخشنے کی درخواست کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔تبریز انصاری پر گاو¿ں کے لوگوں نے نقب زنی کا الزام عائد کیا تھا اور اسے ایک کھمبے سے باندھ کر 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تبریز انصاری کی اہلیہ نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے اسے شدید زخمی ہونے کے باوجود بھی جان بوجھ کر حراست میں لینے کے بعد ہسپتال لے جانے کے بجائے پہلے تھانے لے کر گئی تھی۔اس ضمن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کرتھیک ایس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر سے دفعہ 302 خارج کرنے کی دو وجوہات بتائیں، پہلی یہ کہ تبریز انصاری موقعے پر جاں بحق نہیں ہوا اور دوسری یہ کہ گاﺅں والوں کی نیت اسے قتل کرنے کی نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ علاوہ ازیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق تبریز کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ تبریز انصاری کی موت سر میں زخم کی وجہ سے نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ’دوسری طبی رائے کے مطابق تبریز انصاری کی موت دونوں وجوہات کے باعث ہوئی یعنی حرکت قلب بند ہونے اور سر پر گہرے زخم کی وجہ سے ہوئی‘۔واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارتی حکومت نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقلیتوں کے خلاف مذہبی تشدد میں اضافہ ہوا ہے، کو مسترد کردیا تھا۔امریکی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گائے کی حفاظت کرنے والے گروہ کے مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوﺅں، دلتوں پر حملوں کی تعداد میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اضافہ ہوا۔بھارتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا تھا کہ ‘اس طرح کے واقعے میں ملوث افراد کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیدا کیا گیا مثبت ماحول تباہ کیا جائے’۔دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت پر قتل کے واقعات کو روکنے میں حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھایا تھا۔کانگریس کی ترجمان شما محمود کا کہنا تھا کہ ‘کیا بی جے پی کی حکومت امریکی حکومت کی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرسکتی ہے جہاں مسلمانوں اور دلتوں کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جارہا ہے’۔

کربلا: مزار پر بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق

کربلا (ویب ڈیسک)عراق کے شہر کربلا میں قائم ایک مزار میں یوم عاشور کی مناسبت سے جاری جلوس میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 زائرین جاں بحق ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر کربلا میں قائم ایک مزار پر بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔وزارت کے ترجمان سیف البدر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ واقعے میں مزید 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔دنیا بھر کی طرح عراق کے شہر کربلا، نجف اور بسرا میں بھی عزا داروں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کی گئیں۔واضح رہے کہ عاشورہ کے موقع پر یہ حالیہ تاریخ کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، آج کے دن دنیا بھر کے زائرین کربلا آتے ہیں اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔یاد رہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کو 680 سال قبل کربلا میں ان کے 71 اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 2005 میں بغداد میں قائم امام خادم کے مزار پر خود کش بمبار کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہونے والی بھگدڑ میں 965 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔نوٹ: یہ ابتدائی رپورٹ ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈٰیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے تقریباً 6 ماہ قبل ہی بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب انہوں نے کانگریس چیف سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔اپنے خط میں ارمیلا ماٹونڈکر نے لکھا کہ ’میں بطور پارٹی رکن اور کانگریس کی دیگر تمام پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں، میں پارٹی کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے شمولیت کا موقع دیا۔بعد ازاں ارمیلا نے پارٹی سے استعفیٰ دینے پر ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ’ممبئی کانگریس‘ کے اہم کارکنان کسی کام کے نہیں رہے یا پھر وہ پارٹی میں بہتری کی جانب تبدیلی لانے کے لیے پرعزم نہیں ہیں جب کہ میری سیاسی اور سماجی حساسیت پارٹی میں بڑے ہدف پر کام کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کے لیے کام کرنے سے انکاری ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ میں اپنی سوچ اور نظریات کے ساتھ آج بھی کھڑی ہوں اور لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ایمانداری سے کام کرتی رہوں گی، میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے سیاسی سفر میں ساتھ دیا۔

شانگلہ میں 10 سالہ بچی کا ریپ، ‘2 ملزمان’ گرفتار

شانگلہ (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے ریپ کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ضلع شانگلہ کے علاقے لنلونی میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے سے متعلق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آلپوری پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے لنلوئی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر سلطان ولی اور رحمٰن الدین کو حراست میں لے لیا۔واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ 10 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے والد تازہ گل کے ہمراہ آلپوری پولیس اسٹیشن پہنچی اور زیر حراست مشتبہ ملزمان کے خلاف بیان دیا کہ اسکول سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ’دونوں ملزمان سلطان ولی اور رحمٰن الدین لڑکی کو پکڑ کر کھیتوں میں لے گئے جہاں انہوں نے بچی کا ریپ کیا‘۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ’ریپ کے بعد ملزمان نے چاقو دیکھا کر دھمکی دی اور 200 روپے ہاتھ میں تھما کر کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کردیں گے‘۔لڑکی کے مطابق ’وہ گھر پہنچی تو والدین موجود نہیں تھے اور جب وہ گھر آئے تو سارا واقعہ انہیں سنایا‘۔اس ضمن میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آلپوری میں ضلعی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 376، 506، 48 اور 53 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ دو برس قبل ضلع شانگلہ میں ہی 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ریپ نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں 2017 میں علاقے الپوری میں ایک خاتون نے اپنی بہو سے مبینہ ریپ کرنے پر اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔سال 2016 میں خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے عشورآباد میں ایک 5 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد گلے میں پھندا لگا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔واقعہ عیدالفطر کے تیسرے روز پیش آیا تھا، مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں فرج نہیں، اس لیے ان کی بیٹی جمعے کے روز پڑوس سے برف لینے کے لیے گھر سے باہر نکلی تھی۔