تازہ تر ین

کربلا کا پیغام ظلم وناانصافی کیخلاف اور سچ پرہمت کیساتھ کھڑے رہنا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم و ناانصافی کے خلاف اور سچ پرہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ عاشورہ کے اختتام پر پاکستانی بالخصوص بہادر کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، ظلم کےخلاف جدوجہد اسی طرح کامیاب ہوگی جیسے کربلا کے شہداءنے ہمیں دکھایا۔خیال رہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓاور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاءکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور عزاداری کی گئی۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل 37 ویں روز بھی لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ قابض انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والے جلوسوں پر بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain