مریم نواز کا والد سے مل کر شمیم شوگر ملز ایک ارب بیس کروڑمیں خریدنے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو خاتون ہونے کا جو فائدہ مل رہا تھا اب وہ نہیں دیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں ا±ن کی قانونی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مالک نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف ایک نیا ریفرنس دائر کیا جائے گا جو شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
نواز شریف خاندان خاص طور پر مریم نواز کے لیے قانونی سختیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے کیس میں بھی بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔مریم نواز کا اپنے والد کے ساتھ مل کر شمیم شوگر ملز ایک ارب بیس کروڑ روپے میں خریدنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کے بعد اب آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی آمدن سے کئی گنا زیادہ اخراجات کیے۔ 2008ئ میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی ک±ل مالیت 68 لاکھ روپے ظاہر کی تھی جبکہپانامہ کے والیوم نائن میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی مالیت سے متعلق جو بتایا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔
مریم نواز نے 2008ئ میں ہی چالیس کروڑ روپے کے شئیرز خریدے۔ انہوں نے اپنے والد سمیت دیگر کے ساتھ مل کر شمیم شوگر مل ایک ارب بیس کروڑ میں خریدی انہوں نے چودھری شوگر مل کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار کے شئیرز خریدے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز ، شوہر محمد صفدر اور بچوں کے نام اثاثہ جات کی تفصیلات مختلف اداروں سے طلب کی جائیں گی۔

عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ،وزراءکو لگام نہیں دی تو ہمیں ساتھ رہنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا

کراچی (ویب ڈیسک) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مزار کے انتظامات اچھے ہیں، آئندہ سال انتظامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ فیصل واوڈا ان گائیڈیڈ میزائل ہے، میرے پاس ا±ن کی بیوقوفی کا جواب نہیں ہے، وزیراعظم انہیں کنٹرول کریں۔وسیم اختر نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں، اگر وفاقی وزرائ کو لگام نہیں دیا گیا تو ہمیں بھی ساتھ رہنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے فیومیگیشن کا سلسلہ شروع کریں گے، مارے پاس تودوائی بھی موجود نہیں، وہ بھی کسی نے دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن کے حوالے سے اپنے مو¿قف پر قائم ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں سے جاری بھارتی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ہفتوں سےجاری بھارتی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی قابض مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم، پابندیاں، کرفیو اور وادی کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔پیرس میں یونسیکو ہیڈکوارٹر کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کیا۔جتنی دیر نریندر مودی کا یونیسکو ہیڈکوارٹر میں خطاب ہوتا رہا،اتنی دیر مظاہرین دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھاتے رہے۔اس دوران مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کیے جانے کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کو جابرانہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے۔ادھر برمنگھم میں بھی بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرین نے پ±ر زور احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔دوسری جانب ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔استنبول میں بھی بھارتی قونصل خانے کےسامنے سیکڑّوں افراد نے بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کی ہے جو نامنظور ہے واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات اور حریت اور سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے‘ مہوش حیات

لاہور(ویب ڈیسک) ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کیخلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاقہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں۔بعض ممالک میں ہمارے خلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اس لئے ہمیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہنی طور پر تیاررہنا چاہیے۔ اس کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک جہاں کے باشندے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور وہ دہشٹگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قربانیوں کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اس لئے اسے منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال میں لانے کی بجائے اس کا مثبت اوردرست استعمال کرنا چاہیے اورخصوصی طو رپر اس کا اچھے کاموں کی ستائش اور آگاہی کیلئے استعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑی اثر رکھتی ہے۔ Continue reading سوشل میڈیا کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے‘ مہوش حیات

جواہرات، چاند اور شہاب ثاقب کے اصلی ٹکڑوں سے مزین آئی فو ن منظر عا م پر آ گیا

ماسکو (ویب ڈیسک)روسی برانڈ نے آئی فون 11 کو جوہرات، چاند اور شہاب ثاقب کے اصلی ٹکڑوں سے مزین کر دیا،کاوئیر روس کا لگڑری برانڈ ہے۔ آئی فون 11 کی لانچنگ میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں لیکن کاوئیر نے پہلے ہی کسٹومائز آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔اس کسٹومائز پریمیم پروٹو ٹائپ آئی فون 11 کو قیمتی پتھروں ،سیٹلائٹس، چاند اور دوسرے شہاب ثاقب کے اصل ٹکڑوں سے مزین کیا گیا ہے۔کاوئیر کے آئی فون 11 ماڈل کی تھیم نظام شمسی اور کائنات ہے۔ کاوئیر نے فون کی بیک پر نظام شمسی اور کائنات کو دکھایا ہے۔کاوئیر نے فون کی بیک پر ہیرے، یاقوت، پکھراج اور کونیاک ہیرے نصب کیے ہیں۔اس سمارٹ فون کی بیک پر ایک مصنوعی سیارچے کے ٹکڑے، چاند اور شہاب ثاقب کے ٹکڑے استعمال کیے ہیں۔کاوئیر آئی فونز کے کسٹومائز ماڈل بنانے میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ کاوئیر کے کسٹومائز فونز کی قیمت اصل ماڈلز سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ آئی فون 11 کے اس کسٹومائز یونیورس ڈائمنڈ ماڈل کی قیمت 49,999 ڈالر ہوگی۔

دھنن جایا کا آسان ریٹرن کیچ گرا کر ٹرینٹ بولٹ مذاق کا نشانہ بن گئے

کولمبو: (ویب ڈیسک)کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ 250 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آگئے۔نیوزی لینڈ کے لوئر گریڈ کرکٹرز بھی اس موقع پر خود کو بولٹ سے بہتر محسوس کررہے ہوں گے، عمومی طور پر انھیں بہترین فیلڈر گردانا جاتا ہے لیکن کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن انھوں نے سری لنکن بیٹسمین دھنن جایا ڈی سلوا کا آسان ریٹرن کیچ گرا دیا۔اس وقت حریف پلیئر کا انفرادی اسکور محض 9 رنز تھا، گیند بولٹ کے ہاتھوں سے اچھل کر زمین پر گر پڑی،سوشل میڈیا پر انھیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتے رہا۔

پاکستان کے محمد عمر عالمی انڈر16 اسنوکرچیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد عمر خان عالمی انڈر16 اسنوکرچیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔روسی شہرتیومن میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں محمد عمرخان نے میزبان روسی کھلاڑی اینڈرل کاراسوف کو4-1 سے قابوکرلیا۔قبل ازیں انھوں نے کوارٹر فائنل میں روس ہی کے کرل زیزدک کو 3-0 سے ہرایا تھا، حمزہ الیاس سفر جاری نہ رکھ سکے اورکوارٹر فائنل کیلیے مقابلے میں مصری کھلاڑی منی اعواد سے3-1 سے ہارگئے۔

شاداب خان کرکٹ کی بحالی پر شاداں، طویل اسپیل سے تیاری کا عزم

لاہور(ویب ڈیسک) شاداب خان ملک میں کرکٹ کی بحالی پر شاداں ہیں، انھوں نے ڈومیسٹک سیزن میں طویل اسپیل سے ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے تیاری کا عزم ظاہر کردیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ دیگر پاکستانی کرکٹرز کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ ہوم گراو¿نڈ میں اپنے پرستاروں کے سامنے کھیلوں، ٹیسٹ کرکٹ کی بھی ملک میں واپسی بہتر ہوگی لیکن موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ٹیمیں کسی بھی فارمیٹ کے لیے ا?ئیں بڑی خوش ا?ئند بات ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جمعرات کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کے بعد میں نے بھرپور ٹریننگ کا ا?غاز کر دیا۔ پری سیزن کیمپ فٹنس اورفارم میں بہترین لانے کا اچھا موقع ہے،اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے زیادہ تر محدود اوورز کے میچز میں حصہ لیا۔ اس لیے ریڈ بال سے تھوڑی مشکل ہوتی ہے،گذشتہ 4 ٹیسٹ میں میری بیٹنگ میں کارکردگی بہتر رہی البتہ بولنگ میں زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرسکا، انھوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں اچھی ٹریننگ اور بعد ازاں فرسٹ کلاس سیزن میں بھی طویل اسپیل کرتے ہوئے طویل فارمیٹ کے لیے بھی کارکردگی میں نکھار لانے کی کوشش کروں گا۔شاداب خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کروں لیکن ایسا ہر بار کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے ممکن نہیں ہوتا، انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کے لیے ہر روز کچھ نیا سیکھنا پڑتا ہے۔ میری بھی کوشش ہے کہ نئی ڈیلیوریز پر کام کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھوں۔ایک سوال پر شاداب خان نے کہا کہ مصباح الحق کو کوچ بنانا پی سی بی کی صوابدید ہے، میں ان کی زیرقیادت کھیل چکا اور ان سے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملتا رہا۔ شاداب خان نے شادی والدین کی مرضی سے کرنے کا عندیہ دیا،انھوں نے کہا کہ جوڑے تو ا?سمانوں پر بنتے ہیں،جب بھی کوئی لڑکی والدین کو پسند ا?گئی تو ان کی مرضی سے شادی کروں گا۔

خواجہ سرا شخص کی ڈانس پرفارمنس پر مبنی پاکستانی شارٹ فلم ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں چھا گئی

ٹو ر نٹو (ویب ڈیسک)خواجہ سرا شخص کی ڈانس پرفارمنس پر مبنی پاکستانی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ کو رواں برس جولائی میں دنیا کے قدیم ترین فلمی میلوں میں سے ایک ’وینس فلم فیسٹیول‘ میں دکھایا گیا تھا۔’ڈارلنگ’ پاکستان کی پہلی فلم تھی جو دنیا کے سب سے پرانے 86 سالہ ’وینس‘ فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی، اس سے قبل اس فلم کو کانز اور برلن فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔اور اب اسی فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں شمار ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں بھی دکھایا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی ، راہول گاندھی سری نگر کیلئے روانہ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سری نگر جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو گئے۔بھارت کے اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماو¿ں سے ملیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے کانگریس رہنماو¿ں کو وادی میں آنے سے منع کر دیا ہے۔قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنماو¿ں کا دورہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔