تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی ، راہول گاندھی سری نگر کیلئے روانہ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سری نگر جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو گئے۔بھارت کے اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماو¿ں سے ملیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے کانگریس رہنماو¿ں کو وادی میں آنے سے منع کر دیا ہے۔قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنماو¿ں کا دورہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain