پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال عوام کیلئے بھیانک خواب ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال عوام کیلئے بھیانک خواب ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ کراچی کے فریئر ہال میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا ا?غاز کیا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کیلئے ہم نے پودے لگائے ہیں،کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے اور کوشش کریں گے کہ پورے سندھ کو سرسبز و شاداب بنائیں۔وزیراعلیٰ نے پولی تھین بیگز پر یکم اکتوبر سے پابندی لگانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ کراچی کے فریئر ہال میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا ا?غاز کیا — فوٹو: سی ایم ہاو¿س ا?فیشل خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 14 اگست سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ایک سال کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا سال ایک بھیانک خواب ہے، انہوں نے ایک سال میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد کیا جائے۔حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی اس آمدنی میں گزارا نہیں کرپارہا، پیٹرول اور ڈالر مہنگا کرنا ان کا بڑا معرکہ ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خود کوئی کام نہیں کیا، نہ صوبوں کو کرنے دیا، آئین میں لکھا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر3 ماہ میں بلانا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے کہا وزیراعظم کراچی آئیں تو ملاقات کروں، بلایا جائے گا اور دعوت دی جائےگی تو وزیراعظم سے ضرور ملوں گا لیکن وزیراعظم 2 بار جب کراچی آئے تو مجھے کسی اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔’حکومت آج اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے س±نائے گی’وزیراعلیٰ نے حکمراں جماعت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی دھرنا پارٹی تو نہیں کہ روڈ پر کھڑا ہوکر کہوں وزیراعظم مجھ سے مل لیں لیکن سندھ کے حقوق کیلئے ضرور ان سے ملنے جاو¿ں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی اور پھر 18 اگست 2018 کو عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت پوری ہونے پر کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔

”میرا اپنے باپ سے تعلق خراب تھا “شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اپنے والد سے تعلقات خراب تھے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن غربت میں گزاری اور بہت محنت کی ،میرے اپنے والد سے تعلقات خراب تھے لیکن میں اپنی ماں کے بہت قریب تھا ،وہ بہت نیک خاتون تھیں۔شیخ رشید نے بتا یا کہ میں باپ سے پیسے نہیں مانگتا تھا اور لال حویلی کے باہر کتابیں بیچا کر تا تھا اس لیے آج کچھ لوگ مجھ سے جلتے ہیں کہ یہ لال حویلی کے باہر کتابیں بیچنے والا لال حویلی کا مالک بن گیا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار

(ویب ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈ وان کی نگرانی میں فائٹ کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے۔وسیم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی بہت اہم فائٹ ہے جس کے بعد وہ ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس صورت میں وہ ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کیلئے ایک بار پھر فائٹ کرسکیں گے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں 9 فائٹ لڑی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، محمد وسیم پر امید ہیں کہ تھائی لینڈ کے باکسر کے خلاف وہ فتحیاب ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں اور جو دبئی میں موجود ہیں، وہ انہیں سپورٹ کرنے کیلئے 13 ستمبر کو فائٹ دیکھنے ضرور آئیں۔

مہوش حیات کی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ پر کڑی تنقید

ناروے: (ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں پاکستان کو ہمیشہ بطور دہشت گرد ملک دکھایا جایا جاتا ہے، ان کی فلموں میں ہماری قربانیوں کا ذکر تک نہیں ا?تا۔ناروے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسائیہ ملک بھارت جو کہ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کا مالک ہے وہ اسے دونوں ممالک میں دوستی بڑھانے کی بجائے ہمیں دہشت گردی سے منسوب کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں جانیں قربان کیں اور معاشی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان بھی برداشت کیا مگر بجائے ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنے کے ہالی ووڈ بھی اپنی فلموں میں ہمیں انتہا پسند ملک دکھاتا ہے۔
فلم ’سپراسٹار‘ نے شائقین کے دل جیت لیے، سینما گھروں پر رش پڑ گیا
انہوں نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پھر پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں بطور اداکارہ لوگ کہ سکتے ہیں کہ میں اس پر بات کیوں کر رہی ہوں مگر میں جانتی ہوں کہ سینما ایک مخصوص سوچ کو بدلنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔دوسری جانب فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی پر اداکارہ مہوش حیات کو ” پرائڈ ا?ف پرفارمنس“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ اوسلو کی چودہ اگست کمیٹی کی جانب سے نوازا گیا ہے۔یاد رہے رواں برس 23 مارچ کو صدر عارف علوی نے یوم پاکستان پر مہوش حیات کو “تمغہ امتیاز” سے نوازا تھا۔

نیب کا اگست میں اہم رہنماؤں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے اگست میں کچھ اہم رہنماو¿ں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی(ف) کے رہنماو¿ں سے ہے، نیب زیرالتوائ انکوائریوں کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے عمل میں عید کی چھٹیوں کے بعد تیزی آگئی ہے۔آصف زرداری کونیب کی جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ان کو خصوصی سیل میں رکھا جائے گا۔ ان کوبنیادی سہولیات کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے۔اڈیالہ جیل میں تب تک رہیں گے جب تک چلان نہیں ہوجاتا، ان کے ساتھ ملوث تین ملزم پلی بارگین کرچکے ہیں۔ لیکن زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔آصف زرداری کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل میں رکھا گیا تھا، نیب کا پورا علاقہ سکیورٹی کے حوالے تھا، ان کی تحقیقات بھی چل رہی تھی۔نیب کے کیسز بہت زیادہ پائپ لائن ہیں، لیکن آصف زرداری چونکہ نیب جیل میں تھے اس لیے وہاں جگہ نہیں تھی، اب بہت سارے ملزمان کی گرفتاری کا وقت آچکا ہے۔نیب نے چارپانچ کمرے اور بھی بنائے ہیں، تاہم جگہ کی کمی کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔اگلے ہفتے میں اگست میں گرفتاریوں میں تیزی آئے گی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اور دیگرلوگ ہوں گے۔اس بات کا بھی امکان ہے خیبرپختونخواہ اور وفاق میں تحریک انصاف سے تعلق رکھتا ہے،ان میں مشیر، معاون خصوصی، وزیریا رکن قومی اسمبلی بھی ہوسکتے ہیں۔خاص طور پر مسلم لیگ نوازکے کچھ لوگ جوبہت زیادہ بول رہے ہیں، پہلے سی پیک کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،جیسا کہ احسن اقبال ، نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔کیونکہ نیب جن کو بھی بلاتا ہے ، یہ جواب نہیں دیتے، شہبازشریف کو بھی دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔شہبازشریف کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے ہی گرفتار ہیں۔کیس بڑا فٹ ہے شاید شہبازشریف گرفتاری سے نہ بچ سکیں۔شہبازشریف کو موچ آئی ہے ان کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کاآرام کا کہا ہے، کل کو نیب جانا پڑے توشاید میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیں گے،ٹی ٹیز کے مقدمات میں چوہدری شوگرملزکیس کا مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کیس میں نوازشریف سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کوٹ لکھپت میں تحقیقات کرے گی۔دوتین اہم مقدمات آگے بڑھیں گے، ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اور ان کے جماعت کے لوگوں سے ہے، نیب نے ان کے خلاف زیرالتوائ انکوائریوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کاپلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت نے بھی پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ” پلانٹ فار پاکستان مہم“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے،شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی،شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا، گرین اور سر سبز پنجاب کیلئیایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہے، اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیاجارہاہے جسے شجر کاری کیلئے مختص کر د یا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

بھارت کے ٹکڑے ہونا شروع، کرناٹکا نے آزادی کا پرچم لہرا دیا،تامل ناڈو میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،مزید کئی ریاستوں میں آزادی کی نعرے گونج اٹھے، مودی کشمیر کیا لے گا اپنا بھارت بھی ہاتھ سے جانے لگا

نئی دہلی، بنگالورو (خصوصی رپورٹ) بھارت نے مقبوصہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے کرفیو کے نفاذ اور دیگر جابرانہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں مودی سرکار سمجھتی ہے وہ اس طرح آزادی کی تحریکوں کا خاتمہ کرے گی لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے مقبوصہ وادی میں اٹھائے گھے اقدامات کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ناگا لینڈ کے اعلان آزادی کے بعد کرناٹکا میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی ریاستی رہنماﺅں نے الگ پرچم لہرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی پرچم کمیٹی نے الگ حیثیت کے بارے تجاویز کو حتمی شکل دیدی ہے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہ رنگا پرچم بھارت کی تمام عمارتوں پر لہرایا جائے گا پرچم کیلئے تین رنگوں کا انتخاب کیا گیا سفید رنگ امن کی علامت کے طور پر ہو گا جبکہ زرد رنگ ترقی اور خوشحالی کا عملبردار کا جبکہ سرخ جو ہمیشہ انقلابیوں کا پسندیدہ رنگ رہا ہے ہمت حوصلہ کی علامت ہو گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے الگ پرچم لہرائے جانے کے بعد ریاست کی آزادی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔کرناٹک میں ریاستی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات سے قبل چیف منسٹر سدارامیا کی طرف سے مجوزہ سرکاری پرچم کی اجرائی کے ایک دن بعد حکمراں کانگریس نے اس مسئلہ پر بی جے پی کی خاموشی کے بارے میں سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس نے یہ سوال بھی کیا کہ آیا صدر بی جے پی ریاستی یونٹ بی ایس یدی یورپا کے بشمول تمام بی جے پی ارکان اس پرچم کی منظوری کے لیے مرکز پر دباﺅ ڈالیں گے۔ کانگریس کی کرناٹک یونٹ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”کرناٹک کے ریاستی پرچم پر بی جے پی کی مکمل خاموشی دراصلکنڑا کے لیے عزت نفس کا فقدان ہے۔“ کانگریس نے بی جے پی سے یہ سوال بھی کیا کہ ”آیا بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور شری یدی یورپا اس (پرچم) کی جلد منظوری کے لیے مرکز پر دباﺅ ڈالیں گے۔ ’ناڈا دواجہ‘ (کنرا ریاستی پرچم) زرد، سفید اور سرخ رنگوں پر مشمل ہے۔ اور درمیان میں ’کنڑا بیرونڈا‘ ادوار کی (دیومالائی چڑیا) کی امتیازی علامت ہے۔ سابق ریاست میسورو میں بھی یہ چڑیا شاہی علامت تھی۔ تین رنگوں پر مشتمل کنڑا پرچم میں شامل زرد رنگ دولت اور شادمانی سفید رنگ امن و اتحاد اور سرخ رنگ فخر و جراتمندی کی نمائندگی کرتا ہے۔ سدارامیا نے گزشتہ روز اس پرچم کو کنڑا عوام کے لیے فخر کی علامت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کو بغرض منظوری مرکز کو روانہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال تشکیل شدہ ایک کمیٹی نے کرناٹک کے لیے علیحدہ پرچم کی نمائندگی کی تھی۔ یدی یورپا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی علیحدہ ریاستی پرچم کی مخالف نہیں ہے۔ لیکن اس نے اس مسئلہ پر اپوزیشن قائدین سے بات چیت کے بغیر پیانل تشکیل دینے ان کے یکطرفہ فیصلہ کی مذمت کی تھی۔ بی جے پی نے قبل ازیں سدارامیا پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ ریاست میں اپریل /مئی کے دوران ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ علیحدہ علیحدہ پرچم کے لیے پیانل تشکیل دینے حکومت کے فیصلہ پر چند گوشوں نے تنقید کرتے ہوئے اس کا جموں و کشمیر سے تقابل کیا تھا جس کو دستور کی دفعہ 370 کے تحت خصوصی موقف حاصل ہے۔ریاست کے لئے الگ پرچم کا کرناٹک حکومت کی جانب سے مطالبہ کرنے پر بی جے پی اور جنتا دل (سیکولر) کے اظہار ناراضگی کے حوالے سے ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) دستور کی غیر موجود شق کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لئے علیحدہ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی ہے۔ انہو ں نے بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ پرچم کا مطالبہ ہندوستان کے قومی نشانات کی توہین کسی بھی طرح نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح قومی جھنڈے کا کافی احترام کریں گے۔ دستور نے ریاست کے پرچم کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے پھر کیوں بی جے پی اور جے ڈی ایس غیرموجود قانونی شق کا حوالہ دیر ہے ہیں۔ 6جون کو ہم نے ریاستی پرچم سے متعلق ایک پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کسی سیاسی مقصد کے لئے نہیں ہے۔ ہمیشہ قومی پرچم ہی اونچا رہے گا۔ تاہم بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ دستور ایسے کسی بھی قدم کی اجازت نہیں دیتا۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے کہا کہ سدارامیا اس مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لئے علیحدہ پرچم کی ملک کا آئین اجازت نہیں دیتا۔ ملک کا قومی پرچم ہے جس کا ہم تمام احترام کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس پارٹی قومی جذبہ کی نمائندگی کرتی ہے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث نہیں ہوگی۔ اسی دوران کرناٹک حکومت نے 9رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ریاست کے لئے علحدہ پرچم کو ڈیزائن کرنے کے امکانات پر ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کی جاسکے۔

بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جمالیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا، اس سے وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہورہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے، دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی سنجیدگی سے لے، بھارت کے ایٹمی ہتھیارفاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

پاک فوج کی ایل اوسی پرجوابی کاروائی،2بھارتی ہلاک اورمتعدد زخمی کردیے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوگئے۔ پاک فوج ے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس میں دو بزرگ شہری شہید ہوگئے،شہداءمیں ایک شہری 75سالہ لعل محمد،اور دوسرا 61سالہ حسن دین شامل ہیں۔دونوں بزرگ شہری گاو¿ں نگرائی کے رہائشی تھے۔بھارتی فوج نے ماٹرزگولوں اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کوبھرپور جواب دیتے ہوئے 2بھارتی ہلاک اورمتعدد زخمی کردیے۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرراولا کوٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ اور حملے کا پاک فوج نے مﺅثر جواب دیا ہے۔ ابھی بھی پاک فوج کی مﺅثر کاروائی جاری ہے۔

مودی کوچیلنج ہے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواٹھا کرریفرنڈم کروا لے، وزیرخارجہ

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھا کرریفرنڈم کروا لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، دوطرفہ مذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا، لیکن 13روز سے کرفیو نافذ کرنے والے جلاد سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستانی اور عالمی میڈیا کوسلام پیش کرتا ہوں۔کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 13 روز سے کرفیو نافذ ہے، لوگوں کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔عالمی میڈیا بھی کہہ رہا ہے کہ کشمیر میں بدترین ظلم جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دوطرفہ مذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا، لیکن کیا ہم اس جلاد سے مذاکرات کریں، جس نے مقبوضہ وادی میں 14 روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔مودی کو چیلنج ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھا کرریفرنڈم کروا لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب مودی کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتیں بھی ظلم کا شکار ہیں۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان اس بدترین صورتحال کا عکاس ہے جس میں بھارت اس وقت پھنسا ہوا ہے۔یہ صورتحال بھارتی غیر قانونی ویکطرفہ فیصلوں کے باعث پیدا ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے خطے اور خطے سے باہر کا امن واستحکام متاثر ہوا۔ جموں وکشمیرمیں تمام آبادی کا لاک ڈاو¿ن قابل مذمت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں یہ لاک ڈاو¿ن دو ہفتے سے جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاو¿ن سے انسانی المیہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اورمیڈیا نے بھی اس صورتحال کورپورٹ کیا ہے۔ عالمی برادری سمیت سلامتی کونسل نے بھی اس صورتحال کا ادراک کیا ہے۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کابل بم دھماکے میں کثیر تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خود دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کابل دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد ہزاروں کشمیری گرفتار کرلیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے نفاذ سے اب تک گرفتاریوں کی تعداد4000 ہوگئی۔ بھارتی حکومتی گرفتار کشمیریوں کو بغیر کسی وجہ کے دوسال تک جیل میں رکھ سکتی ہے۔