تازہ تر ین

مہوش حیات کی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ پر کڑی تنقید

ناروے: (ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں پاکستان کو ہمیشہ بطور دہشت گرد ملک دکھایا جایا جاتا ہے، ان کی فلموں میں ہماری قربانیوں کا ذکر تک نہیں ا?تا۔ناروے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسائیہ ملک بھارت جو کہ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کا مالک ہے وہ اسے دونوں ممالک میں دوستی بڑھانے کی بجائے ہمیں دہشت گردی سے منسوب کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں جانیں قربان کیں اور معاشی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان بھی برداشت کیا مگر بجائے ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنے کے ہالی ووڈ بھی اپنی فلموں میں ہمیں انتہا پسند ملک دکھاتا ہے۔
فلم ’سپراسٹار‘ نے شائقین کے دل جیت لیے، سینما گھروں پر رش پڑ گیا
انہوں نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پھر پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں بطور اداکارہ لوگ کہ سکتے ہیں کہ میں اس پر بات کیوں کر رہی ہوں مگر میں جانتی ہوں کہ سینما ایک مخصوص سوچ کو بدلنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔دوسری جانب فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی پر اداکارہ مہوش حیات کو ” پرائڈ ا?ف پرفارمنس“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ اوسلو کی چودہ اگست کمیٹی کی جانب سے نوازا گیا ہے۔یاد رہے رواں برس 23 مارچ کو صدر عارف علوی نے یوم پاکستان پر مہوش حیات کو “تمغہ امتیاز” سے نوازا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain