تازہ تر ین

پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال عوام کیلئے بھیانک خواب ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال عوام کیلئے بھیانک خواب ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ کراچی کے فریئر ہال میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا ا?غاز کیا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کیلئے ہم نے پودے لگائے ہیں،کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے اور کوشش کریں گے کہ پورے سندھ کو سرسبز و شاداب بنائیں۔وزیراعلیٰ نے پولی تھین بیگز پر یکم اکتوبر سے پابندی لگانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ کراچی کے فریئر ہال میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا ا?غاز کیا — فوٹو: سی ایم ہاو¿س ا?فیشل خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 14 اگست سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ایک سال کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا سال ایک بھیانک خواب ہے، انہوں نے ایک سال میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد کیا جائے۔حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی اس آمدنی میں گزارا نہیں کرپارہا، پیٹرول اور ڈالر مہنگا کرنا ان کا بڑا معرکہ ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خود کوئی کام نہیں کیا، نہ صوبوں کو کرنے دیا، آئین میں لکھا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر3 ماہ میں بلانا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے کہا وزیراعظم کراچی آئیں تو ملاقات کروں، بلایا جائے گا اور دعوت دی جائےگی تو وزیراعظم سے ضرور ملوں گا لیکن وزیراعظم 2 بار جب کراچی آئے تو مجھے کسی اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔’حکومت آج اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے س±نائے گی’وزیراعلیٰ نے حکمراں جماعت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی دھرنا پارٹی تو نہیں کہ روڈ پر کھڑا ہوکر کہوں وزیراعظم مجھ سے مل لیں لیکن سندھ کے حقوق کیلئے ضرور ان سے ملنے جاو¿ں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی اور پھر 18 اگست 2018 کو عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت پوری ہونے پر کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain