شاہد آفریدی نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد ہلاکتوں ہوئیں تو ہر کوئی سندھ حکومت پر تنقید کر رہا ہے، بارشوں کے باعث لوگ عید الاضحیٰ کی نماز سمیت قربانی بھی نہ کر سکے، اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے بعد سندھ حکومت مستعفی ہو جائے۔ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اگر ہو سکے تو، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا۔ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہئے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پنجاب کیا کرنے جارہی ہے؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کردیا

بہاولپور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو کشمیریوں کی حمایت میں لاہور میں ریلی نکالیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے دورے کے دوران میں نے قیدیوں کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ جلد ترقیاتی کام شروع ہونگے۔ منتخب نمائندوں سے میٹنگ ہو گی جلد اس پر عمل درآمد ہو گا۔ فیصل آباد ڈویژن سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 21 ارب روپے مختص کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹری کو جلد فعال کریں گے۔ پنجاب میں نو بڑے ہسپتال بنا رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف شہروں کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے تقاریب میں شرکت کی اور دارالامان کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے، سیالکوٹ میں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال بھی گئے۔ سردار عثمان بزدار سرگودھا پہنچے اور پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دئیے کھانے میں شرکت کی۔ جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور شہداءکے ورثا میں تحائف تقسیم کیے۔عثمان بزدار نے دارالامان کے بچوں میں عید تحائف بھی تقسیم کئے، وزیر اعلی پنجاب نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہر کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ بھی لیا۔عثمان بزدار سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گائنی اور سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو ڈائیلسزاور ایکسرے مشین خراب ہونے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مشیر وزیراعظم عثمان ڈار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

” پریانکا چوپڑا سے یہ چیز فوری واپس لی جائے “ پاکستان کے خلاف جنگ کی ٹویٹ پر شیریں مزاری نے زور دار جواب دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے کا ٹویٹر پر پیغام مہنگا پڑ گیا اور اب سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بھی یونیسیف سے ان کو دیا گیا اعزازی عہدہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب میں پریانکا چوپڑا نے شرکت کی اس دوران عائشہ ملک نامی ایک خاتون نے پریانکا چوپڑا کی ماضی کی پاکستان سے جنگ کے خلاف ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو کیوں کہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک منافق ہیں۔ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی ا?رمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔عائشہ ملک نے پریانکا چوپڑا کا اصل چہرا بے نقاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہیں اور پھر بھی آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کے خلاف اکسا رہی ہیں۔دوسری جانب شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف کو چاہیے کہ بھارتی افواج اور مودی کی بدقماش حکومت کی حمایت پر پریانکا چوپڑا کو فوری طور پر انہیں اعزازی سفیر کے عہدے سے سبکدوش کرے۔بصورتِ دیگر یہ اس طرح کے اہم عہدے کے ساتھ ایک مذاق ہوگا۔ یونیسیف کو اس طرح کے اہم اعزازی عہدوں کے لیے لوگوں کا انتخاب کرتے ہوئے مزید احتیاط اختیار کرنا چاہیے۔

عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

ملتان (ویب ڈیسک) عید کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جو قربانی نہیں کر پائے آج دوسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں، بچوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا۔ملک بھر میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، جو لوگ قصائی نہ ملنے کے سبب عید کے پہلے دن سنت ابراہیمیؑ ادا نہیں کر سکے وہ آج اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ قربانی سے فراغت کے بعد مزے مزے کے پکوانوں کی تیاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مہندی لگائے اور چوڑیاں ہاتھوں میں پہنے خواتین کا زیادہ تر وقت کچن اور عید پر آنے والے مہمانوں کی آو بھگت میں گزر رہا ہے۔عوام نے عید پر چٹ پٹے پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد بچوں کیساتھ تفریح گاہوں کا رخ بھی کیا جہاں پر بچے سلائنڈنگ، جٹ ویل سمیت مختلف جھولوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تفریح گاہوں میں اونٹ اور گھوڑے کی سیر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ جھولے لینے کیساتھ شہری مزے مزے کے چٹخارے دار پکوان سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

“”بھارت کیخلاف میدان میں اترنے کیلئے بے تابی سے انتظا ر کررہا ہوں اور۔۔۔” کرکٹر امام الحق بھی بول پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) امام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں جب کہ روایتی حریف کے خلاف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیسٹ اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ کا آغاز کیاتھا تو یہ سوچا بھی نہیں تھا اتنی جلد خواب پورے ہوجائیں گے۔ون ڈے اور ٹیسٹ میں اللہ نے جو عزت دی اس پر اللہ کا جتنا شکرادا کروں، اتناہی کم ہے۔ بھارت کے خلاف کھیلنا اور پرفارم کرنا ہمیشہ ہی سب کرکٹرز کا خواب رہا ہے، میری بھی تمنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے اور اس میچ کو اپنے لیے یادگار بناوں، جس طرح فخرزمان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل فراموش میچ اننگز کھیلی، اسی طرح میں بھی کچھ خاص کرنے کی کوشش کروں گا۔امام الحق نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز کے مطابق بھارتی ٹیم کے خلاف میچ میں پریشر عروج پر ہوتا ہے لیکن میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پریشر میں ہی پرفارم کرکے بڑا کھلاڑی بنتا ہے، لوگ ایسی ہی یادگار اننگز کو مدتوں یاد رکھتے ہیں۔ خاص طورپر اوپننگ پوزیشن پر پریشر میچ میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن پہلے سے اعتماد میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے، اب بس یہ ہی کوشش کروں گا کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رک کر کھیلوں اور ایک ایسی اننگز کھیل کر پویلین لوٹوں جس سے پوری ٹیم اور قوم کا سر فخر سے بلند ہو۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں سوال پر امام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کی بیٹنگ اچھی لگتی ہے، خصوصا جس طرح پورے کیریئر میں وہ ذہنی مضبوطی کے ساتھ پریشر میں اپنی اننگز کھیلتے ہیں۔ وہ لائق تحسین ہے، کوہلی کو ابھی صرف ٹی وی پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے، اب گراونڈ میں انہیں اپنی نظروں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنے کا موقع مل رہاہے، یہ لمحات میرے لیے یقینی طورپر بہت زبردست ہوں گے، موجودہ کرکٹ میں بہت کم ایسے پلیئرز ہیں جو رول ماڈل کے طورپر پہچان رکھتے ہیں، ویرات کوہلی ان سب بلے بازوں کے لیے ایک مثال ہیں جو خود کو ہر قسم کے حالات میں پرفارم کرنے کی جستجو رکھتے ہیں۔امام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی زبردست پلیئر ہے، میری کوشش ہوگی کہ میچ کے بعد ان سے کچھ گپ شپ کروں،ان سے اننگز لمبی کرنے کے بارے میں پوچھوں۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز کے بعد اپنی غلطیوں کو نوٹ کرتا ہوں اور پھر نیٹ پر کوچز کی مشاورت سے ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ٹیم انتظامیہ کابہت شکرگزار ہوں جو ہر معاملے میں بہت سپورٹ کررہے ہیں۔اپنی فٹنس اور تکنیکس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں تاکہ آنے والی سیریز میں سب کے اعتماد پر پورا اترسکوں۔

مہوش حیات نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ، ناروے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دل جیت لیے

اوسلو(ویب ڈیسک)ناروے کی وزیراعظم ” ارنا سولبرگ“ نے شاندار تقریب میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ” پرائڈ آف پرفارمنس “ ایوارڈ سے نواز دیاہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی اصل تصویر بھی دنیا کو دکھائی۔تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈپر زور دیا کہ پاکستان سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے کی بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فرو غ دیتے ہوئے اس کا حقیقی چہر ہ دکھائیں۔مہوش حیات نے بیرون ملک میں تقریب سے بہادری کے ساتھ خطا ب کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ہالی ووڈ اور بالی ووڈ نے پاکستان کے تصور کوبین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا۔اپنی تقریر کے دوران مہوش حیات نے معصوم کشمیریوں کے حق میں بھی آواز بلندکی اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے بتایا کہ کس طرح وہ کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں ’ قوم پرستی ‘ چاہیے یا پر امن۔ان کا کہناتھا کہ بالی وڈ کو چاہیے کہ وہ سنیما کو باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے استعمال کریں نہ کہ غلط افواہیں پھیلانے کیلئے ، جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں ، انہیں اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کیلئے پ±ر امن مستقبل اہم ہے یا قوم پرستی۔

چین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک-بھارت بڑھتی کشیدگی پر اظہارتشویش

(ویب ڈیسک)چینی وزیرخارجہ وانگ ڑی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے تنازع پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق چینی وزیر خارجہ سے ان کے بھارتی ہم منصب سبھرامن یم جے شنکر نے ملاقات کی۔اس دوران وانگ ڑی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک-بھارت تنازع کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی کے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے متنازع علاقے کی حیثیت بدل جائے گی اور اس کے نتیجے میں خطے میں صورتحال کشیدہ ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت تنازعات کو پ±ران طریقے سے حل کریں گے اور علاقائی امن اور استحکام کی مجموعی صورتحال کی مشترکہ طور پر حفاظت کریں گے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے چین کے سرحدی علاقوں کو اپنی حدود میں شامل کرنے کے اقدام نے چینی خودمختاری اور مفادات کو چیلنج کیا، یہ عمل دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کا تحفظ، امن و سلامتی پر دو طرفہ معاہدوں کے برعکس ہے اور اس پر شدید تحفظات ہیں۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے اقدامت چین کی طرف کوئی اثرنہیں ڈالیں گے نا ہی اس حقیقت کو تبدیل کریں گے کہ چین کی متعلقہ علاقے پر خود مختاری اور موثردائرہ کار کی حیثیت ہے۔چینی وزیرخارجہ نے امیدظاہر کی کہ بھارتی فریق ایسی باتیں کریں گے جو دونوں کے باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے بہتر ہیں، ساتھ ہی ایسے اقدام کریں گے جو سرحدی علاقوں، امن اور سکون کو برقرار رکھنے کے لیے موزوں ہوں جبکہ چین-بھارت تعلقات کی مجموعی صورتحال میں بے جا مداخلت سے گریز کریں گے۔دوران ملاقات بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے اپنے ملک کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آئینی ترمیم کوئی نئی خود مختاری، پاک-بھارت جنگ بندی معاملے میں کوئی تبدیلی سمیت بھارت-چین سرحد کی اصل کنٹرول لائن میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے اور وہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کو تیار تھے۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ بھارت مشاورت کے ذریعے چین کے ساتھ سرحدی معاملے کو مکمل طور پر حل کرنے کے عمل کو جاری رکھنے پر رضا مند ہے اور وہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ یہ دورہ چین مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد سامنے آیا۔قبل ازیں نئی دہلی کے گزشتہ ہفتے کے اقدام کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے وادی کو 2 حصوں (یونین ٹیرٹریز) میں تقسیم کردیا تھا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات معطل اور سفارتی تعلقات محدود کردیے تھے۔پاکستان نے یہاں موجود بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے واپس جانے کی ہدایت کی تھی جبکہ اپنے نامزد ہائی کمشنر کو نئی دہلی بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

سمندر میں پلاسٹک تلف کرنے والی مقناطیسی کوائل تیار

ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک)مقناطیسی نینوکوائل سے سمندروں میں موجود باریک پلاسٹک کے ٹکڑوں کو ختم کرنا اس وقت ماحولیات دانوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ کرہِ ارض کے تقریباً ہر مقام پر پلاسٹک اور اس کےباریک ٹکڑے مائیکروپلاسٹک موجد ہیں۔ لیکن اب انہیں خاص نینوٹیکنالوجی سے بنی کوائلوں کے ذریعے تلف کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ہر سال سمندروں میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ٹن پلاسٹک پھینکا جارہا ہے اور یہ ہزاروں سال میں بھی ختم نہیں ہوتا بلکہ ٹوٹ پھوٹ سے مزید باریک ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر مائیکروپلاسٹک میں ڈھلتا رہتا ہے۔ اب یہ پلاسٹک مچھلیوں کے پیٹ میں جاکر دوبارہ ہمارے کھانے میں ا?کر معدہ تک پہنچ رہا ہے۔ا?سٹریلیا کی یونیورسٹی ا?ف ایڈیلیڈ کے ماہر ڑیاگوانگ ڈوان اور ان کے محقق ساتھیوں نے مقناطیسی نینوکوائلز بنائی ہیں۔ یہ پانی میں ایک کیمیائی تعامل (ری ایکشن) شروع کرکے پلاسٹک کو کاربن ڈائی ا?کسائیڈ اور پانی میں تبدیل کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن کامیابی کی صورت میں ایک بڑے مسئلے کو حل کرسکتی ہے۔نینو ٹیکنالوجی کا لفظ ایسے ا?لات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ایک میٹر کے اربویں حصے کے برابر ہوتے ہیں۔ ان کوائل کی شکل عین پلنگ کے چھلے دار اسپرنگ کی طرح ہے اور ان پر نائٹروجن اور مینگنیز کی چادر چڑھائی گئی ہے جو ایک مقناطیسی دھات بھی ہے۔تجربہ گاہ میں پلاسٹک کے خردبینی ذرات سے ا?لودہ پانی میں نینوکوائلوں کو ڈالا گیا تو صرف 8 گھنٹے میں 30 سے 50 فیصد تک پلاسٹک ختم ہوگیا۔ اس کے پانی میں موجود کوائلوں کومقناطیس سے چپکا کر پانی سے باہر نکال لیا گیا تاکہ انہیں دوبارہ استعمال کیا جاسکے۔اس عمل میں پلاسٹک کے ذرات بےضرر نمک، کاربن ڈائی ا?کسائیڈ اور پانی میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی چھوٹے واٹر پلانٹس میں استعمال کے لیے بالکل تیار ہے۔اس وقت سمندر کی اتھاہ ترین گہرائیوں، خوردنی مچھلیوں اور بڑی ا?بی مخلوقات کے جسم میں نہ صرف پلاسٹک کے ذرات ملے ہیں بلکہ اب ہر سال ہزاروں بلکہ لاکھوں سمندری جاندار پلاسٹک کی ا?لودگی کا شکار ہوکر ہلاک ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیاءکے صدر جوکوویدودو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں وزیراعظم نے انڈونیشیئن صدر کو مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور انڈونیشیاءکے صدر جوکوویدودو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں وزیراعظم نے انڈونیشیئن صدر کو مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارت نے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو محصور کررکھا ہے جس سے ان کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں مظالم بند کروانے میں کردارادا کرے۔انڈونیشیاء کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون قابل تحسین ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا صدر روحانی کو یہ ٹیلی فون بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق عالمی رہنماﺅں کو آگاہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سطح پر مسلمہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ وزیر اعظم نے خاص طور پربھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میںکریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے سنگین خدشے کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری کو کسی بڑی تباہی سے بچنے کے لئے فوری کردار ادا کرنا چاہئے۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو ا?گاہ کیا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے پاکستان نے بارہا بھارت پر زور دیا ہے اور مسلسل کوششوں کی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق اور سہولیات کے استعمال کا حق ملنا چاہئے۔

کراچی میں بارش سے تباہی، شاہد آفریدی کا سندھ حکومت سے اہم مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا ز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ اگر ہو سکے تو ، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا، کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہیئے ۔یاد رہے کہ کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے ہے ، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ملیر، ماڈ ل کالونی، ناگن چورنگی، کورنگی الیاس گوٹھ، جوہر بلاک تین سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف علاقوں سڑکیں زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی مقررہ مقامات پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ بارش سے جہاں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں قربانی کی جانوروں کی دیکھ بھال بھی عوام کےلئے پریشانی کا باعث ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بارش میں جانوروں کو رکھنے پر مجبور ہیں۔