Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    "”بھارت کیخلاف میدان میں اترنے کیلئے بے تابی سے انتظا ر کررہا ہوں اور۔۔۔” کرکٹر امام الحق بھی بول پڑے

    By Daily Khabrainاگست 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) امام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں جب کہ روایتی حریف کے خلاف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیسٹ اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ کا آغاز کیاتھا تو یہ سوچا بھی نہیں تھا اتنی جلد خواب پورے ہوجائیں گے۔ون ڈے اور ٹیسٹ میں اللہ نے جو عزت دی اس پر اللہ کا جتنا شکرادا کروں، اتناہی کم ہے۔ بھارت کے خلاف کھیلنا اور پرفارم کرنا ہمیشہ ہی سب کرکٹرز کا خواب رہا ہے، میری بھی تمنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے اور اس میچ کو اپنے لیے یادگار بناوں، جس طرح فخرزمان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل فراموش میچ اننگز کھیلی، اسی طرح میں بھی کچھ خاص کرنے کی کوشش کروں گا۔امام الحق نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز کے مطابق بھارتی ٹیم کے خلاف میچ میں پریشر عروج پر ہوتا ہے لیکن میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پریشر میں ہی پرفارم کرکے بڑا کھلاڑی بنتا ہے، لوگ ایسی ہی یادگار اننگز کو مدتوں یاد رکھتے ہیں۔ خاص طورپر اوپننگ پوزیشن پر پریشر میچ میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن پہلے سے اعتماد میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے، اب بس یہ ہی کوشش کروں گا کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رک کر کھیلوں اور ایک ایسی اننگز کھیل کر پویلین لوٹوں جس سے پوری ٹیم اور قوم کا سر فخر سے بلند ہو۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں سوال پر امام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کی بیٹنگ اچھی لگتی ہے، خصوصا جس طرح پورے کیریئر میں وہ ذہنی مضبوطی کے ساتھ پریشر میں اپنی اننگز کھیلتے ہیں۔ وہ لائق تحسین ہے، کوہلی کو ابھی صرف ٹی وی پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے، اب گراونڈ میں انہیں اپنی نظروں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنے کا موقع مل رہاہے، یہ لمحات میرے لیے یقینی طورپر بہت زبردست ہوں گے، موجودہ کرکٹ میں بہت کم ایسے پلیئرز ہیں جو رول ماڈل کے طورپر پہچان رکھتے ہیں، ویرات کوہلی ان سب بلے بازوں کے لیے ایک مثال ہیں جو خود کو ہر قسم کے حالات میں پرفارم کرنے کی جستجو رکھتے ہیں۔امام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی زبردست پلیئر ہے، میری کوشش ہوگی کہ میچ کے بعد ان سے کچھ گپ شپ کروں،ان سے اننگز لمبی کرنے کے بارے میں پوچھوں۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز کے بعد اپنی غلطیوں کو نوٹ کرتا ہوں اور پھر نیٹ پر کوچز کی مشاورت سے ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ٹیم انتظامیہ کابہت شکرگزار ہوں جو ہر معاملے میں بہت سپورٹ کررہے ہیں۔اپنی فٹنس اور تکنیکس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں تاکہ آنے والی سیریز میں سب کے اعتماد پر پورا اترسکوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.