تازہ تر ین

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پنجاب کیا کرنے جارہی ہے؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کردیا

بہاولپور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو کشمیریوں کی حمایت میں لاہور میں ریلی نکالیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے دورے کے دوران میں نے قیدیوں کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ جلد ترقیاتی کام شروع ہونگے۔ منتخب نمائندوں سے میٹنگ ہو گی جلد اس پر عمل درآمد ہو گا۔ فیصل آباد ڈویژن سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 21 ارب روپے مختص کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹری کو جلد فعال کریں گے۔ پنجاب میں نو بڑے ہسپتال بنا رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف شہروں کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے تقاریب میں شرکت کی اور دارالامان کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے، سیالکوٹ میں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال بھی گئے۔ سردار عثمان بزدار سرگودھا پہنچے اور پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دئیے کھانے میں شرکت کی۔ جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور شہداءکے ورثا میں تحائف تقسیم کیے۔عثمان بزدار نے دارالامان کے بچوں میں عید تحائف بھی تقسیم کئے، وزیر اعلی پنجاب نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہر کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ بھی لیا۔عثمان بزدار سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گائنی اور سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو ڈائیلسزاور ایکسرے مشین خراب ہونے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مشیر وزیراعظم عثمان ڈار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain