شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔ہندی سینما کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلموں میں شامل۔ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ”کبیر سنگھ“ دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کےساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔شاہد کپور کی پہلی سولو سپر ہٹ فلم۔شاہد کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ تھی لیکن اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔ تاہم ”کبیر سنگھ“ شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی سولو سپر ہٹ فلم بن گئی ہے۔آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم۔کبیر سنگھ جہاں بھارت میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے وہیں آسٹریلیا میں بھی یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا میں ”کبیر سنگھ“ نے گلی بوائے، اڑی، بھارت، اورساﺅتھ انڈین فلم پیٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2019 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کی”کبیرسنگھ“ بھارتی باکس آفس پر 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اس سے آگے ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز؛ اینڈ گیم“ ہے جس نے بھارت میں 373 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔سب سے جلدی 200 کروڑ کمانے والی فلم۔فلم ”کبیر سنگھ“ نے ریلیز کے محض 13 دنوں میں 200 کروڑ کماکرجہاں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے ریلیز کے 14 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی آج نئے چیمپئن کے انتظار میں

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی اتوار کو نئے مالک کی منتظر ہوگی سونے اور چاندی کا امتزاج، وکٹوں اور گلوب طرز کی گیند سے مزین ٹرافی کو پال مارسیڈن نے ڈیزائن کیا فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالر انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی 1999کے ایونٹ کیلئے بنائی گئی تھی، بعد ازاں یہ ہر فاتح ٹیم کو منتقل ہوتی رہی،اس کو پال مارسیڈن نے ڈیزائن کیا تھا،سونے اور چاندی کے امتزاج سے بنائی گئی ٹرافی کی اونچائی 60سینٹی میٹر اور وزن 11 کلو ہے۔سلور رنگ کے کالمز اسٹمپس کی طرز پر بنائے گئے ہیں، گلوب طرز کی گولڈن گیند ان کے اوپر نصب کی گئی،گذشتہ ٹائٹلز جیتنے والی ٹیموں کے نام پلیٹ فارم پر کندہ کیے گئے ہیں،بنیادی تصور میں کرکٹ کو عالمی سطح پر تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ظاہر کیا گیا،اس بار ٹرافی کا نیا مالک سامنے آئے گا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سے کوئی بھی جیتے اپنی تاریخ میں پہلی بار عالمی ٹائٹل پر قبضہ جمائے گا،ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالر پر قبضہ جمانے کا موقع بھی ملے گا،فائنل میں مات کھانے والی سائیڈ 20لاکھ ڈالر کی حقدار بنے گی،قبل ازیں سیمی فائنل تک محدود رہنے والی آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کو 8لاکھ ڈالر تک اکتفا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ہر لیگ میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 40ہزار ڈالر حاصل ہوئے،مجموعی طور پر اس مرحلے کیلیے 18لاکھ ڈالر مختلف ٹیموں میں کارکردگی کے لحاظ سے تقسیم ہوں گے، انگلینڈ کے 11وینیوز پر 46روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی۔

دواﺅں کی رجسٹریشن و تجدید کے لیے آن لائن سافٹ ویئرتیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی رجسٹریشن، تجدید کیلیے درخواستیں آن لائن وصول کرنے کیلیے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔ڈریپ نے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کو30 جولائی تک ا پنی تمام رجسٹرڈ پراڈکٹس کی تفصیلات نئے سافٹ ویئر پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دفتر ی امور کو آئی ٹی پر منتقل کرنے کیلیے ابتدائی طور پر ”ڈرگ انٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم“ کے نام سے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے تحت اب فیس چالان جنریشن، ادویات کی رجسٹریشن، تجدید اور رجسٹریشن میں تبدیلی کیلیے درخواستیں ، ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم میں ڈیٹا کی انٹری اور ٹو ڈی بار کوڑ کی تصدیق سے متعلق موبائل ایپ کا کام آن لائن کیا جا سکے گا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے نئے سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق ڈریپ کی ٹیم اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے دفاتر میں متعلقہ پروفیشنل کو تربیت فراہم کرے گی۔ متعلقہ دفاتر میں تربیت کا عمل22 سے31 جولائی تک جاری رہے گا۔ دستاویز کے مطابق ٹریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادویات کی رجسٹریشن،رینیول اور پوسٹ رجسٹریشن تبدیلی سے متعلق تمام درخواستیں نئے سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے سسٹم پر 430ادویہ ساز کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوت سنگھ نے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب کہ انہوں نے راہول گاندھی کے نام لکھے گئے استعفیٰ کاعکس بھی شیئر کیا۔ بقول سدھو انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی پنجاب کو بھیجا تاہم وزیراعلیٰ ہاﺅس کو تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔نوجوت سنگھ نے اپنے سادہ سے استعفیٰ میں مستعفی ہونے کی وجہ تحریر نہیں کی، کانگریس کی جانب سے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جب کہ راہول گاندھی لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش پرخود پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور تاحال صدارت سنبھالنے کو تیار نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو اپنے وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باعث گزشتہ ماہ ہی وزارت بلدیات اور سیاحت و ثقافت سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد سدھو کو وزارت توانائی دی گئی تھی تاہم انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔نوجوت سنگھ اور وزیراعلٰی پنجاب آرمیندرا سنگھ کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب لوک سبھا کے انتخابات میں نوجوت سنگھ کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ؛ 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی رسولی نکالی لی

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) نجی اسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عبدالعزیز نامی نیورو سرجن نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بچے کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو گیا تھا، بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پیچیدہ قرار دیا تھا تاہم ہم نے اسے ممکن کردکھایا۔

برطانوی اخبار کا شہباز شریف پر کروڑوں پاﺅنڈز کی امداد میں خرد برد کا الزام

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پنجاب کو دی گئی 50 کروڑ پاو¿نڈز کی امداد میں سے کئی ملین پاﺅنڈ کی رقم چرائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ پہنچائی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے صوبہ پنجاب کے لیے برطانیہ نے 50 کروڑ پاﺅنڈز کی امداد دی، امداد کے لاکھوں پاو¿نڈز برطانیہ منتقل کیے گئے جب کہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی۔ڈیلی میل کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کے لیے 10لاکھ پاﺅنڈز دیے گئے تاہم امداد سے چوری کیے گئے لاکھوں پاو¿نڈز برمنگھم منتقل کیے گئے، برمنگھم سے پیسے شہبازشریف کے برطانوی اکاو¿نٹس میں منتقل ہوئے۔برطانوی اخبار کے مطابق 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈز تھے، 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاو¿نڈز تک پہنچ گئے جب کہ رقم شہبازشریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوئی۔دوسری جانب برطانیہ نے شہباز شریف دور میں کروڑوں پاو¿نڈز کی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کا کہنا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال ہونا تشویش ناک ہے، برطانیہ اینٹی کرپشن پر سالانہ کروڑوں پاﺅنڈز خرچ کررہا ہے۔

ورلڈکپ فائنل؛ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ

لارڈز(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 16 اوورز میں ایک وکٹ پر 68 رنز بنا لیے ہیں۔کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل آج لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کیوی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس ہینری نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، آﺅٹ آف فام مارٹن گپٹل فائنل میں بھی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور صرف 19 رنز پر ہی چلتے بنے۔ون ڈاون آنے والے کین ولیمسن اور اوپنر نکولس ہینری کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان ولیمسن 30 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ گزشتہ ورلڈ کپ کا فائنل اور اس بار کا فائنل بہت مختلف ہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ٹاس ہارنے پر کوئی مایوسی نہیں ہوئی، بادل موجود ہیں لہذا شروع میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ہماری ٹیم بنی وہ قابل تعریف ہے، ہم بہت سخت میچز کھیل چکے ہیں لہذا دباﺅ نہیں ہے۔ایونٹ کے لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی تھی جب کہ آج کہ میچ کی انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو لیگ میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 میں ٹرافی کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اب تک ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ہے، 2015 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو تھی تاہم ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔

بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ “وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری سیر حاصل تبصرہ

لاہور:(ویب ڈیسک) شہباز شریف کے نئے منی سکینڈل پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا تبصرہ درست کہتے ہیں “بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ “سید صمصام علی بخاری خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا۔شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کو بھی نہیں بخشا۔ سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے۔سابق پنجاب حکومت نے “ڈیفڈ” کی برطانوی امداد بھی خرد برد کی۔ثابت ہوا کہ شہبا زشریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں۔ پنجاب کو مقروض کرنیوالوں نے دل کھول کر کرپشن کی۔شہباز صاحب کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔ شہبا زشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کر دیا۔ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا دامن کس قدر آلودہ ہے؟۔اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا۔شریف خاندان برطانوی میڈیاکے سوالوں کا جواب دے۔

تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کی نسبت 15فیصد کم ریکارڈ

کراچی(ویب ڈیسک) مالی سال 2019 کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019 میں تجارتی خسارے کی مالیت 37.58 ارب ڈالر کم ہوکر 31.82 ارب ڈالرکی سطح پر آگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جون 2018 کے مقابلے میں جون 2019 کے دوران تجارتی خسارے میں 30 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔مالی سال 2019 میں درآمدات 10 فیصد کمی سے 54.79 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2018 میں 60.79 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں تھیں۔مالی سال 2019 میں برآمداتایک فیصد کی کمی سے 22.97 ارب ڈالر رہیں۔ تجارتی خسارہ جون 2018 میں 3.77 ارب ڈالر کے مقابلے میںجون 2019 میں 2.64 ارب ڈالر رہا۔

آئی فون 11 کیسا ہوگا؟ مخبریاں عروج پر پہنچ گئیں

سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) اگرچہ ایپل کے اگلے اسمارٹ فون ”ا?ئی فون 11“ کی لانچنگ میں ابھی پورے دو مہینے باقی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ”اندر کی خبر رکھنے والوں“ نے مخبریاں شروع کردی ہیں کہ ا?ئی فون 11 کیسا ہوگا اور اس میں کیا کچھ ”خاص“ ہوگا۔ایسے ہی ایک مخبر ”ایڈورڈ سی بیگ“ بھی ہیں جنہوں نے ”یو ایس اے ٹوڈے“ ویب سائٹ کےلیے اپنے ایک تازہ کالم میں آئی فون کے صارفین کو ”صبر“ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ، ان کے بقول، آئی فون 11 اپنے پیشرو ائی فونز کے مقابلے میں کچھ خاص بہتر نہیں ہوگا لیکن بڑی تبدیلیاں اگلے سال یعنی 2020 والے آئی فون ورڑن میں متعارف کروائی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ آئی فون 11 میں فائیو جی سپورٹ نہیں ہوگی کیونکہ اوّل تو ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی بہت نئی ہے اور دوم یہ کہ ایپل کارپوریشن، دوسرے اداروں کی طرح کسی بھی نئی ٹیکنالوجی پر ندیدوں کی طرح حملہ آور نہیں ہوتی بلکہ منصوبہ بندی کرکے، اپنے حساب سے صحیح وقت پر اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرتی ہے۔ فائیو جی سپورٹ کےلیے ایپل نے 2020 کا سال ذہن میں رکھا ہے۔ماضی کی طرح اس سال یعنی 2019 میں بھی آئی فون کے تازہ ترین

ورڑن کے تین ڈیزائن پیش کیے جائیں گے جو اپنی جسامت اور قیمت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔ایڈورڈ لکھتے ہیں کہ اس سال لانچ ہونے والے آئی فون کی بیٹری زیادہ بڑی یعنی زیادہ گنجائش والی ہوگی، کیونکہ یہ ضرورت بھی ہے۔ اگرچہ اگلے آئی فون میں ”تین عقبی کیمروں“ کا شور بہت اٹھا ہے لیکن ممکنہ طور پر وہ صرف آئی فون 11 کے سب سے مہنگے ورڑن میں ہوں گے۔ بہتر تصویر اور دیگر آپشنز کے ساتھ آئی فون کو گوگل پکسل فون کے مدمقابل لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔نئے آئی فون کا ایک اور متوقع فیچر ”وائرلیس چارجنگ“ ہوگا، یعنی نہ صرف یہ کہ آئی فون کو ”وائرلیس چارجنگ بیس“ پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا بلکہ آئی فون کے ساتھ ملنے والے ہیڈ فونز یعنی ”ایئرپوڈز“ کو آئی فون پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا۔اگلے آئی فون میں ڈیزائن کے اعتبار سے ظاہری طور پر کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی اور اسکرین سائز بھی 5.8 انچ سے لے کر 6.5 انچ تک ہوگا (جیسا کہ آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں ہے)۔ آئی فون 11 کی قیمت بھی موجودہ آئی فونز سے ملتی جلتی ہی ہوں گی یعنی ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ یہ قیمتیں 750 ڈالر سے 1100 ڈالر کے درمیان ہوں گی۔البتہ، تمام قیاس آرائیوں سے ہٹ کر، ایک بات یقینی ہے کہ آئی فون 11 میں ”آئی او ایس 13“ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات اس لیے بھی یقینی ہے کہ آئی او ایس 13 موبائل آپریٹنگ سسٹم پہلے ہی بی-ٹا ٹیسٹنگ کےلیے عوامی طور پر پہلے ہی دستیاب ہے۔اب تک کیلئے اتنا ہی۔ توقع ہے کہ جیسے جیسے آئی فون 11 کی لانچ کا وقت قریب آتا جائے گا، ویسے ویسے اس کے بارے میں خبریں اور ”افواہیں“ بھی بڑھتی چلی جائیں گی تاکہ لانچنگ کامیاب بنائی جاسکے۔