Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قصور: 500 روپے کے عوض 12 سالہ بیٹی کو فروخت کرنے کے الزام میں باپ پر مقدمہ

    By Daily Khabrainجنوری 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قصور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دوسرے فرد سے چند روپے وصول کرکے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کی اجازت دے دی۔ پولیس نے بچی کی والدہ کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے حکام پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی۔بچی کی والدہ کی جانب سے تھانے میں دائر کی گئی شکایت کے مطابق ان کے شوہر نے ایک شخص کو گھر میں بلایا اور اسے 500 روپے کے بدلے اپنی 12 سالہ بیٹی کا جنسی استحصال کرنے کی اجازت دی۔مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کا ’ریپ‘ کو قانونی قرار دینے کا مطالبہدرج کردہ شکایت میں والدہ نے بتایا کہ وہ گھر سے دور کام پر گئی ہوئی تھیں جب یہ واقعہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ کام سے واپس گھر آئیں تو ان کی بیٹی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں انہیں بتایا، جس کے بعد دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بعد ازاں پولیس نے طبی معائنے کے لیے متاثرہ لڑکی کو پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ریپ کی کوشش کا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ’گینگ ریپ‘ کا ڈراما رچانے پر 19 سالہ لڑکی کو سزا کا سامناواضح رہے کہ والد کو رقم دینے والے ملزم پر اس سے قبل 2013 میں بچوں پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ھا۔علاوہ ازیں پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 371-اے (کسی شخص کو جسم فروشی کے لیے فروخت کرنا)، 371-بی (کسی شخص کو جسم فروشی کے لیے خریدنا) کے تحت نیا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کردیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں قصور بچوں کے ریپ، زیادتی کے واقعات سے لرز اٹھا ہے۔جنوری 2018 میں 5 روز سے لاپتہ رہنے کے بعد 6 سالہ بچی زینب انصاری کی لاش قصور میں شہباز خان روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور لوگوں کی جانب سے ان واقعات میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔زینب کے کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کو 23 جنوری 2018 کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور 12 جون کو عدالت عظمیٰ نے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم نے 8 دیگر بچوں کے ساتھ اسی طرح کا جرم کیا، بعد ازاں عمران علی کو گزشتہ برس اکتوبر میں پھانسی دے دی گئی تھی۔اس سے قبل 2015 میں قصور کے حسین خان والا گاؤں نے دنیا بھر کی توجہ اس وقت حاصل کی تھی جب وہاں چائلڈ پورنوگرافی کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس وقت سیکڑوں ایسی ویڈیو کلپس سامنے آئی تھیں جس میں ایک گروپ کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کو جنسی عمل کرنے اور اس کی فلم بندی کرنے پر مجبور کرتھا تھا۔یہ گروپ ان ویڈیوز کو ان بچوں کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا اور ان سے لاکھوں روپے نقد اور جیولری کی صورت میں وصول کرتا تھ

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.