تازہ تر ین

دورہ ایران حسن روحانی جواد ظریف سے ملاقاتیں ،کشیدگی کم کرنے کا مشورہ ،پرائی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،شاہ محمود قریشی

تہران‘ مشہد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیل کے مطابق حالیہ ایران امریکا کشیدگی میں کمی لانے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران، امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گہرے aذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران امریکا کشیدگی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں کسی بھیجنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاک ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ،ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال پر پاکستان کا موقف ایرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کشیدگی میں اضافے کا متمنی نہیںپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف سے اہم دو طرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا کی حساس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تہران کے دورے پر آئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت سے دورے کا آغاز میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مشہد مقدس میں پاکستانی زائرین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور حرم مطہر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب خطے میں امریکا کے دہشت گردانہ اقدامات اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ پیر کو تہران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے پانچ جنوری کو بھی اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی تھی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے اتوار کو ملاقات کی۔گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارت کیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا ،باعث سعادت سمجھتا ہوں ،پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشہد میں امام رضا کےروضہ مبارک پر بھی حاضری کے بعد وہ تہران روانہ ہو گئے۔ایران روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں تنا کی کیفیت کو اعتدال پرلانے کی ضرورت ہے، ضرورت ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ایران کے بعد شاہ محمود قریشی پیر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سے ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain