تازہ تر ین

بھارت :شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءکا احتجاج

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وی سی دفتر کے باہرطلبہ گروپ کا احتجاج جاری ہے۔بھارت بھر میں مسلم دشمن قانون کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرنے لگے۔ دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم پولیس تشددکےخلاف ایف آئی آر درج کر نے اور طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانےکامطالبہ کررہے ہیں۔ شاہین باغ میں بھی سخت سردی میں خواتین سراپااحتجاج ہیں۔ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کو واپس نہیں لے لیا جاتا ،حیدرآباد میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے پچیس نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ششی تھورنے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباپر پولیس تشدد پرمزمت کی۔ ششی تھور نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں مظاہرین کے حق میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کیا، دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سامنے بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئیرکانگریسی لیڈر ششی تھرور نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی ۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت
ملک کے مشترکہ ورثے اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ششی تھرور نے اسی کے ساتھ کہا کہ ہندوستان کے عوام اپنی مشترکہ تہذیب اور ملک کے سیکولر ڈھانچے کو برباد کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔انھوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو امتیازی، غیر جمہوری اور آئین ہندکے منافی قرار دیا اور کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے قومی اتحادویک جہتی کے لئے قربانی دی اور موجودہ مرکزی حکومت ملک کے معماروں کو خواب کو چکناچور کردینا چاہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain