اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا نیب نے جعلی اکاونٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جعلی اکاونٹس معاملے میں آصف زرداری کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے۔ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جب کہ موقع پر کوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاوس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔