تازہ تر ین

آٹا 70روپے کلو ہو گیا ،وزیر اعظم کا نوٹس پاسکو کو فوری ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے طابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور خیبرپختون خوا کے وزیراعلی محمود خان سے مشاورت کی ہدایت دے دی ہیں جب کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔واضح رہے کہ پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلواضافہ کردیا ہے جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جب کہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کر کے 66 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain