تازہ تر ین

حکومت نے مہوش حیات کی ایک ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کی حالت پر اظہارِ  برہمی کے بعد حکومت نے نوٹس لے لیا۔ اداکارہ مہوش حیات کے ٹوئٹ پر وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے‘۔ روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مہوش حیات نے بتایا کہ بدقسمتی سے نہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی ب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain