تازہ تر ین

طالبان نے امریکی ائیر فورس کا طیارہ مار گرایا،متعدد فوجی ہلاک

اسلام آباد (نیٹ نیوز) طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی میں امریکی ایئرفورس کا طیارہ مارگرایا جس کے نتیجہ میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق بھارت طالبان کے زیرکنٹرول علاقہ میں گرایا گیا طالبان کے حلقوں سے منسلک صحافی طارق غزنوی نے سوشل میڈیا پر طیارے کے جلے ہوئے حصوں کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں طیارہ الیکٹرانک سرویلنس اور ویڈیو کمیونیکیشن کیلئے استعمال ہوتا تھا علاوہ ازیں امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ طیارہ کی تباہی کی اطلاعات سے آگاہ ہے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق طیارے ایک بجکر 10منٹ پر تباہ ہوا ادھر طالبان کے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ جنگجوﺅں نے امریکی فوجیوں کی لاشیں اور ان کے شناختی کارڈ قبضة میں لے لئے ہیں بتایا گیا ہے کہ امریکی طیارہ کی تباہی کا واقعہ افغان فورسزش کی جانب سے درجنوں حملوں اور 50سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد پیش آیا۔ امریکی حکام کرپشن کی وجوہات بارے تحقیقات کررہے ہیں۔ طالبان کے زیر قبضہ علاقے ضلع دہ یک کے سیدو خیل گاﺅں سے ملنے والی ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔غزنی صوبے کے گورنر وحید اللہ کمزئی نے کہا ہے کہ گرنے والا طیارہ غیر ملکی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے زیرانتظام علاقے میں مسافر طیارہ گرا ہے۔طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پشتو میں جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ طیارے پر سوار تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔زبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ سیدو خیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمام عملے کے ارکان اور سی آئی اے کے اعلی اہلکار مارے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طیارے کا ملبہ اور لاشیں حادثے کے مقام پر پڑیں ہیں۔دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک اعلی دفاعی عہدیدار جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی امریکی اہلکار ہلاک نہیں ہوا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل افغان خبر رساں اداے طلوع نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ صوبے کی مقامی کونسل کے رکن خالق داد اکبری نے افغان حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔جبکہ صوبائی ترجمان نے کہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ دریں اثناء اس سے پہلے کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 83 مسافر سوار تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ا?ریانہ ایئر لائن کا طیارہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گرا ہے۔ طیارے میں تکنیکی وجوہات کے باعث پہلے آگ لگی اور پھر وہ گر گیا۔ طیارے میں 83 مسافر سوار تھے جن کی قسمت بارے فوری علم نہیں ہو سکا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain