تازہ تر ین

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 259 ہوگئی

چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 259 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وبا کے پھیلنے کے مقام چین کے صوبہ ہوبے جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی روک دی گئی ہے تاہم چند افراد کی جانب سے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی جاری ہے۔وائرس کے بیرون ممالک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب امریکا نے چین کا حال ہی میں دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پ بھی پابندی عائد کردی ہے۔ساتھ ہی امریکا کی 3 بڑی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ چین جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کریں گی۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے چین گوڈن گےلیا کا کہنا تھا کہ چین کے لیے تجارتی و سفری پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے۔رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ممالک کیسز کی درآمد کی نشاندہی اور مقامی سطح پر مرض پھیلنے کی نشاندہی کریں’۔واضح رہے کہ اب تک 2 درجن ممالک نے وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے تاہم متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اب بھی چین میں ہی ہے۔تمام صورتحال پر قطر ایئرویز لمیٹڈ اور ایئر نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفری پابنیدوں کی وجہ سے وہ 9 فروری سے چین سے براہ راست پرواز روک رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain