تازہ تر ین

معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل عرصے کی علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔وہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں، ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا۔اداکار کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلٹ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔گزشتہ سال شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اداکارہ کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔واضح رہے کہ نگہت بٹ اپنے دور کی معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے ‘خواہش’، ‘پیاس’، ‘لنڈا بازار’ اور ‘وارث’ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔1960 کے دور میں اداکارہ نے اسٹیج اداکاری بھی کی۔نگہت بٹ کے ساتھی اداکار مسعود اختر نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘1966 میں ہم نے ایک ساتھ کئی بڑی شخصیات کے ہمراہ اسٹیج ڈراموں میں کام کیا جن میں کمال احمد رضوی، ڈاکٹر انور سجاد اور رشید عمر تھانوی شامل ہیں’


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain