تازہ تر ین

حافظ سعید کو سزا پاکستان کا اہم اقدام ہے، امریکا

امریکا نے پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھی ملک ظفر اقبال کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میں دی گئی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم اقدام قرار دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔مزید پڑھیں: حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے 2 مقدمات میں 11 سال قیدحافظ سعید اور ان کے ساتھی ملک ظفر اقبال کو دونوں مقدمات میں ساڑھے5سال، ساڑھے5سال قید اور 15، 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔تحریر جاری ہے‎یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا گیا ہے جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے آئندہ چند روز میں پاکستان کی گرے لسٹ میں موجودگی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔بیورو نے سزا کو پاکستان کے مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم لشکر طیبہ کی جانب سے کیے گئے جرائم پر ان کا احتساب اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جیسے دونوں اقدامات آگے کی جانب ایک قدم ہے۔بیورو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ پاکستان کے بہترین مفاد ہے کہ وہ غیرریاستی عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain