تازہ تر ین

پاک ترکی تجارت 500گنا بڑھانے کا فیصلہ ،عمران خان آج اردگان کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیں گے

اسلام آباد(ملک منظور احمد سے) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت‘ دفاع‘ سرمایہ کاری ‘ ٹیکسٹائلمواصلات‘ صحت اور پیکنگ اینڈ فنانس‘ توانائی سمیت18 شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ ترکی کے صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران کی موجودگی میں وزیراعظم ہاﺅس میں آج ان معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزارت تجارت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 5 برسوں میں پاک ترک تجارتی حجم میں 500 گنا اضافہ کرنے کی جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل می حیثیت رکھتی ہے۔ وفود کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فرہغ دینے کیلئے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان آج ملاقات کے دوران ترک صدر کو سی پیک میں شمولیت کی بھی دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ ہونے کا بھی امکان ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain