تازہ تر ین

یورپی یونین کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ،

لاہور(نیٹ نیوز)یورپی یونین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹا لے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پورپی یونین اور کئی ملکوں کے سفیروں کے حالیہ دورہ مقبوضہ شمیر کے بعد یونین کی ترجمان برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسیVirginie Battu-Henrikssonنے بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں نافذ پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانا ناگزیر بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ابھی بھی کئی پابندیاں عائد ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ پوری طرح بحال نہیں ہے اور سیاسی قیدی ابھی بھی نظر بند ہیں اور ان سبھی معاملات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بٹو ہنر کسن نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جموںوکشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی اور نظر بند رہنماﺅں کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالا جائے گا۔ ٰیاد رہے کہ بھارتی حکومت نے جرمنی ، کینیڈا، فرانس، پولینڈ ، نیوزی لینڈ، میکسکو، افغانستان ، آسٹریا اور عزبکستان کے سفیروں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے سفیر کو چند روز قبل فوج کے سخت پہرے اور نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر شاہ فیصل پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شاہ فیصل کو گزشتہ برس چودہ اگست سے نظر بند کر رکھا ہے ۔ وہ سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند تھے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا یاوہیں پر ہیں۔ یاد رہے کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر کم از کم دو برس تک قید رکھا جاسکتا ہے۔ شاہ فیصل نے 2009میں بھارتی سول سروس کا امتحان ٹاپ کیا تھا تاہم انہوں نے 2019میں ملازمت سے استعفے ٰ دیکر جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے نامسے اپنی سیاسی جماعت قائم کر لی تھی۔ قابض انتظامیہ نے گزشتہ دنوں مقبوضہ علاقے کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر بھی کالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو کر دیا جبکہ عمر عبداللہ کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پہلے ہی مذکورہ کالے قانون کے تحت نظر بند ہیں۔ ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر سے چار نوجوانوں عرفان احمد خان، مدبر اعجاز، وحید اشرف راتھراور غلام محی الدین ڈار کو گرفتار لیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain